بین الاقوامی

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پاکستان کے داخلہ سکریٹری کو لکھا خط، سابق وزیر اعظم کے جیل سے متعلق کیا یہ بڑا مطالبہ

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیرداخلہ کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے شوہرکا جیل تبدیل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں بدعنوانی کے ایک معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار اعلیٰ سیکورٹی والے اٹک جیل میں اپنی بیوی بشریٰ بی بی سے ملاقات کی تھی۔

وکیل نعیم حیدرپنجوتھا نے سوشل میڈیا ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 70 سالہ صدر اور ان کی اہلیہ کے بیچ آمنے سامنے کی یہ ملاقات تقریباً نصف گھنٹے تک چلی۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں، لیکن انہیں کلاس سی میں رکھا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود قانونی ٹیم کو ملنے نہیں دیا گیا۔ ہم اس معاملے کو عدالت کے سامنے اٹھائیں گے۔ عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ بی بی پربھی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ وہ ایک روحانی ڈاکٹر ہیں اورصوفی واد کے تئیں وقف ہیں۔ وہ اس کے لئے کافی مشہور بھی ہیں۔

مکھیاں اور کیڑے مکوڑے سے پریشان ہیں عمران خان

کچھ دن پہلے خبرآئی تھی کہ جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وکیلوں سے کہا ہے کہ انہیں اٹک جیل سے باہر نکالا جائے کیونکہ وہ ایسی کوٹھری میں نہیں رہنا چاہتے، جہاں دن میں مکھیاں اور رات میں کیڑے مکوڑے بھرے رہتے ہیں۔ عمران خان ناخوش اورفکرمند ہیں کیونکہ جیل کے کمرے میں بند ہیں۔ کرکٹر سے لیڈر بنے 70 سالہ عمران خان کو اسلام آباد کی نچلی عدالت کے ذریعہ معاملے میں بداخلاق کردار کا قصوروار پائے جانے کے فوراً بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:  Woman Buried Alive: خاتون کو ’غلطی‘ سے کیا زندہ دفن، 11 دنوں بعد قبر کھود کر نکالی گئی باہر

جیونیوز نے عمران خان اور ان کے وکیل کے درمیان ملاقات کی جانکاری رکھنے والے اٹک جیل کے ذرائع کے حوالے سے خبردی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے صدر نے اپنی قانونی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ جیل میں نہیں رہنا چاہتے۔ عمران خان نے افسران کومخاطب کرتے ہوئے کہا، مجھے یہاں سے باہر نکالو، میں یہاں نہیں رہنا چاہتا۔ عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو جیل افسران نے ان سے ملنے کی اجازت دی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ سے ملنے کے بعد کہا کہ سابق وزیراعظم کو سی کلاس کی جیل سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور انہیں پریشان کرنے والی صورتحال میں رکھا جا رہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago