قومی

Bibek Debroy Article Row: EAC-PM کے آئین والے آرٹیکل پر بڑھا تنازعہ، اپوزیشن نے وزیراعظم مودی سے متعلق کہی یہ بڑی بات تو بیبیک دیب رائے نے دی صفائی

Bibek Debroy Article Row: وزیراعظم مودی کے اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین بیبیک دیب رائے کے حالیہ آرٹیکل کے بعد اپوزیشن لیڈران نے مرکزی حکومت کی تنقید کی ہے۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ بیبیک دیب رائے نے آئین کو تبدیل کئے جانے پرزور دیا ہے۔ جبکہ آرجے ڈی کی طرف سے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ تنازعہ بڑھنے پر جمعرات (17 اگست) کو بیبیک دیب رائے نے بھی صفائی دی۔

بیبیک دیب رائے نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ جب بھی کوئی کالم لکھتا ہے، توہرکالم میں ہمیشہ یہ وارننگ ہوتی ہے کہ یہ کالم رائٹر کے ذاتی خیالات کو پیش کرتا ہے۔ یہ اس تنظیم کے خیال نہیں ہوتے، جس سے شخص جڑا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے اس معاملے میں کسی نے ان خیالات کا سہرا وزیراعظم کے اقتصادی مشاورتی کونسل کو دیا ہے۔

بیبیک دیب رائے نے دی صفائی

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل عوامی ڈومین میں اپنے خیالات رکھتی ہے، تووہ انہیں ویب سائٹ پرڈالتی ہے اور اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ بھی کرتی ہے۔ اس خصوصی معاملے میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ میں نے ایسے موضوع پرلکھا ہے۔ میں نے پہلے بھی ایسے موضوع پر اسی طرح کے خیالات پیش کرتے ہوئے لکھا ہے۔

دراصل، بیبیک دیب رائے نے آرٹیکل میں لکھا تھا کہ 1973 سے ہمیں بتایا جار ہا ہے کہ ہماری جمہوریت کی خواہش چاہے کچھ بھی ہو، پارلیمنٹ کے ذریعہ بنیادی ڈھانچہ نہیں بدلا جاسکتا ہے، جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ 1973 کا فیصلہ موجودہ آئین میں نافذ ہوتا ہے، نئے آئین میں نہیں نافذ ہوگا۔ آئین جسے ہم نے 1950 میں اپنایا تھا، وہ اب ویسا نہیں رہ گیا ہے۔ اس میں ترمیم کئے گئے اور ترمیم بھی ہمیشہ اچھے کام کے لئے ہی نہیں ہوئے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

32 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

1 hour ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago