بین الاقوامی

PTI attacks on Maryam Nawaz: عمران خان کی پارٹی کا نواز شریف کی بیٹی پر بڑا حملہ، کہا- پنجاب کی ‘فرضی وزیر اعلی’ ہیں مریم نواز

لاہور: جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی نے منگل کے مریم نواز کو صوبہ پنجاب کی ‘فرضی وزیر اعلی’ قرار دیا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) پارٹی کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی، 50 سالہ مریم نے پیر کے روز صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن کر تاریخ رقم کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے ایک بیان میں کہا کہ ‘کیلیبری کوئین’ (مریم) کو عام انتخابات میں عوام کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ انہیں پنجاب کے عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ حسن نے کہا کہ مریم کو فرضی ایوان کے فرضی نمائندوں کے ووٹوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیکانیر میں کینٹین آپریٹر جاسوسی کے الزام میں گرفتار، وکرم سنگھ پر پاکستان کیلئےکام کرنے کا الزام

پی ٹی آئی کا دعویٰ کر رہی ہے کہ مریم 8 فروری کے انتخابات میں 800 سے زائد ووٹوں کے فرق سے اپنی نشست ہار گئی تھیں۔ حسن نے کہا کہ کئی دہائیوں تک قومی خزانے کو لوٹنے والے “سرٹیفائیڈ چوروں” کے خاندان کو اب عوام کے ووٹ چرانے کے بعد مینڈیٹ چوروں کے طور پر یاد رھا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

2 hours ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

2 hours ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

12 hours ago