لاہور: پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی نے جمعرات کے روز اپنے انتخابی نشان سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس حکم نامے کو بحال کر دیا تھا جس نے پارٹی کے تنظیمی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کا انتخابی نشان ‘کرکٹ بیٹ’ منسوخ کر دیا تھا۔
ای سی پی کے حکم نامے کو کر دیا تھا بحال
بدھ کے روز پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے حکم نامے کو بحال کر دیا تھا، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ تاہم جمعرات کے روز لاہور ہائی کورٹ نے فریق کی درخواست مسترد کر دی۔ ‘ڈان’ اخبار کی خبر کے مطابق جمعے کے روز سپریم کورٹ میں فریقین کی درخواست کی سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں بحریہ کے 8 سابق افسر کی سزا کے خلاف اپیل کرے گی حکومتِ ہند، وزارت خارجہ نے دی تازہ جانکاری
عدالت کا فیصلہ پائیدار نہیں
عمران کی پارٹی کی جانب سے جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ایچ سی نے کمیشن کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ دیا تھا اور یہ 26 دسمبر کے عدالتی حکم سے ظاہر ہوتا ہے، اس لئے بدھ کے روز عدالت کی جانب سے دیا گیا فیصلہ “پائیدار نہیں”۔ خبر کے مطابق، درخواست میں پی ایچ سی کے بدھ کے حکم کو “انتہائی سخت، غیر معقول اور غیر پائیدار” قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو اللہ نے پھر کیا مالا مال، مکہ مکرمہ میں سونے کے سب سے بڑے ذخیرہ کا انکشاف، دنیا رہ جائے گی حیران
الیکشن کمیشن نے تنظیمی انتخابات کو کر دیا تھا مسترد
واضح رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران کی پارٹی کے تنظیمی انتخابات کو مسترد کر دیا تھا اور پارٹی کا انتخابی نشان کرکٹ بیٹ بھی منسوخ کر دیا تھا۔ دسمبر میں ہوئے انتخابات میں بیرسٹر گوہر خان پارٹی کے نئے صدر منتخب ہوئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…