بین الاقوامی

Imran Khan Arrested: عمران خان کے وکیل پر جان لیوا حملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر زبردست ہنگامہ

Pakistan: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان کے وکیل پر حملہ ہوا ہے۔ حملے میں عمران خان کے وکیل بری طرح زخمی ہیں۔ ساتھ ہی پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتارکیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں ان کے ساتھ مارپیٹ کی خبربھی آرہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرہوئے ہنگامہ آرائی کی کئی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

منگل کو عمران خان جب اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے بایومیٹرک ویریفکیشن کے لئے جا رہے تھے، تبھی انہیں گرفتارکرلیا گیا۔ پی ٹی آئی لیڈر کی گرفتار پاکستانی رینجرس نے کی ہے۔ دراصل، منگل کو عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کئی معاملوں میں ضمانت کے لئے پہنچے تھے۔ اس سے پہلے وہ اپنی کئی ریلیوں میں پاکستانی فوج کے اعلیٰ افسرکے خلاف بیان بازی کر رہے تھے۔ ساتھ ہی کئی طرح کے سنگین الزام لگا رہے تھے۔

وکیل کا ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی لیڈران کا الزام ہے کہ عمران خان پرظلم کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی لیڈرمسرت چیما نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مارپیٹ ہوئی ہے۔ وہ بری طرح زخمی ہیں۔ ساتھ ہی پی ٹی آئی سربراہ کے وکیل کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں وہ خون سے شرابور نظرآرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Arrested: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار، فوج پر مارپیٹ کا الزام

یونیورسٹی سے متعلق معاملے میں گرفتاری

میڈیا رپورٹ کے مطابق، عمران خان کو ایک یونیورسٹی سے منسلک معاملے میں گرفتارکیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ عمران خان نے اپنے دوراقتدارمیں اس یونیورسٹی کو غیرقانونی طریقے سے کروڑوں روپئے کی زمین دی ہے۔ اس معاملے کا انکشاف پاکستان کی سب سے امیر شخصیت ملک ریاض نے کیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک ریاض حسین پاکستان کی سب سے مشہورشخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ ایشیا کی سب سے اچھی اورسب سے بڑی ریئل اسٹیٹ کمپنی کے مالک ہیں۔

 – بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

India Islamic Cultural Centre Election 2024: افضل امان اللہ نے اپنے پینل کے لئے کیا اعلان، کہا- ہندوستانی مسلمانوں کی آواز بنے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے عہدیداروں کے انتخابات 11 اگست کو ہوں گے۔ یہ انتخابات…

28 seconds ago

Varanasi Development Authority: وارانسی میں ایک بچے کی موت کے بعد افسروں کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرکا پردہ فاش

یہ معاملہ وارانسی کے چیت گنج میں منشرم گیٹ پر غیر قانونی تعمیر سے متعلق…

40 mins ago

CM Yogi Offers Prayers: ہی سی ایم یوگی نے چڑھائی چاپ تو فیلڈ میں دوڑے  وارانسی کے افسران ،کرانے لگےانتظامات

وارانسی میں شاون کے مہینے میں پنچکوشی یاترا کی بھی خاص اہمیت ہے۔ پنچکوشی یاترا…

49 mins ago

Water level in Ganga: وارانسی میں گنگا کے پانی کی سطح میں اضافہ، گھاٹوں کا رابطہ منقطع، چھوٹی کشتیاں چلانے پر پابندی

دشاسوامیدھ واٹر پولس کے انچارج انسپکٹر متھیلیش کمار نے بتایا کہ گنگا کے پانی کی…

52 mins ago

Swami Avimukteshwaranand and saint society: سنت سماج جگت گرو سوامی اوی مکتیشورانند مہاراج کے ادھو ٹھاکرے کے بارے میں دیے گئے بیان سے ناراض

مہاراج نے کہا کہ "کیدارناتھ دھام سے سونا غائب ہونے کے بارے میں اوی مکتیشورانند…

1 hour ago