بین الاقوامی

Israel Attack On Fateh Sherif: اسرائیل نے لبنان میں کی ایئراسٹرائیک، حماس کمانڈر فتح شریف ہلاک

Israel Attack On Fateh Sherif: اسرائیل کے لبنان میں ہوائی حملے جاری ہیں۔ ان حملوں میں اسرائیل نے حماس کے لبنان برانچ کے کمانڈرفتح شریف کوہلاک کرنے کا بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی ایئرفورس نے یہ جانکاری دی ہے۔ اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں (آئی ڈی ایف) نے پیر(30 ستمبر) کوکہا کہ اس نے ایک حملہ کیا، جس میں حماس کی لبنان یونٹ کے سربراہ فتح شیریف کا خاتمہ ہوگیا۔

آئی ڈی ایف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) پرایک پوسٹ میں کہا کہ حملہ صبح سویرے درستگی کے ساتھ کیا گیا۔ حسن شریف آج جنوبی لبنان کے شہرطائرمیں الباس پناہ گزین کیمپ پرایک فضائی حملے میں اپنی بیوی اوربچوں کے ساتھ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فتح شریف نہ صرف حماس کے ایک اہم عہدیدارتھے بلکہ جولبنان میں ہونے والی کارروائیوں کے کوآرڈینیشن کی نگرانی بھی کرتے تھے، بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے حماس کوحزب اللہ کے کارندوں سے جوڑنے میں بھی کردارادا کیا تھا۔

خطرہ پیدا کرنے والوں کا ہوگا خاتمہ

بیان کے مطابق، آئی ڈی ایف اورآئی ایس اے ایسے کسی بھی شخص کے خلاف کام کرنا جاری رکھیں گے، جواسرائیل کے شہریوں کے لئے خطرہ پیدا کرتا ہے۔ اسرائیل کا ماننا ہے کہ فتح شریف کی سرگرمیاں بھرتی عمل سے لے کرہتھیاروں کے حصول تک پھیلی ہوئی تھیں۔ آئی ڈی ایف نے بتایا کہ فتح شریف نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یواین آرڈبلیواے) کے رکن کے طورپردوہرا کردارنبھایا، جہاں اس نے لبنان میں یواین آرڈبلیواے اساتذہ ایسوسی ایشن کے سربراہ کے طورپربھی کام کیا۔

فتح شریف کی سیاسی سرگرمیوں کی ہورہی تھی جانچ

وہیں، فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ لبنان میں حماس لیڈرفتح شریف کو یواین آرڈبلیو اے نے مقررکیا تھا۔ حالانکہ یہ بھی کہا گیا کہ فتح شریف کی سیاسی سرگرمیوں کی جانچ کی جارہی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

4 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

37 minutes ago