بین الاقوامی

Horrific Bus Accident in Iran: ایران میں خطرناک بس حادثہ، کم از کم 21 افراد کی موت اور 34 افراد زخمی

ایران کے جنوبی علاقے میں ایک خوفناک بس حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک بس الٹنے سے کم ازکم 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے ہفتہ کے روز یہ خبردی۔ فارس صوبے کی ایمرجنسی یونٹ کے سربراہ مسعود عابد نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت شیرازکے جنوب میں پیش آنے والے اس حادثے میں 34 دیگرافراد زخمی بھی ہوئے۔ مسعود عابد نے کہا کہ ریسکیوآپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کی تکمیل اورتفصیلی تحقیقات کے بعد اضافی معلومات اورحتمی اعداد وشمارکا اعلان کیا جائے گا۔ افسرنے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 11:05 پر پیش آیا اورامدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے حادثہ پرپہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مہلوکین کی تعداد میں ہوسکتا ہے اضافہ

فارس صوبے کے ایمرجنسی آرگنائزیشن کے سربراہ مسعود عابد نے بتایا کہ حادثہ صبح 11:05 پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی راحت اوربچاؤ ٹیم نے فوراً موقع پرپہنچ کربچاؤ کا کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیوآپریشن ابھی بھی جاری ہے اورتمام زخمیوں کوقریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

خاندان کے کئی افراد منانے جا رہے تھے چھٹیاں 

مسعود عابد کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے اورتحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلی معلومات اورحتمی اعداد وشمار جاری کیے جائیں گے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بس انٹرسٹی ٹرپ پرتھی اورزیادہ ترمسافرخاندان کے افراد تھے اورچھٹیاں منانے جا رہے تھے۔ مقامی عینی شاہدین کے مطابق، بس ایک موڑپرتیزرفتاری سے کنٹرول کھوکرالٹ گئی۔ ساتھ ہی کچھ رپورٹس میں تکنیکی خرابی کا بھی شبہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک سرکاری طورپرکسی خاص وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Ankita Bhandari Case: انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کی مانگ تیز، انڈیا گیٹ پر والدین سے ملے راہل اور پرینکا گاندھی

انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…

26 minutes ago

Canadian Foreign Minister Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے…

55 minutes ago

Gold-Silver Price: صارفین کے لیے خوشخبری! مقامی صرافہ بازار میں سونا تقریباً 1000 روپے سستا، جانیے آج کی تازہ قیمتیں

سونے کی قیمتوں میں نرمی سے خریداروں کو راحت، مقامی زیورات کی مارکیٹ میں 22…

1 hour ago

PM Modi Meet Indian Asian Games Contingent: وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ایشین گیمز کے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

جاپان میں 85 تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعظم،…

1 hour ago