اسرائیلی فوج نے لبنان پر 400 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے جواب میں ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں رمت ڈیوڈ ایئربیس پر درجنوں راکٹ داغ دیے۔غیر ملکی خبررساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ کی رپورٹس کے مطابق بیروت پر حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر مزید حملے شروع کر دیے ہیں، اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز لبنان پر 400 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے تنصیبات کو تباہ کردیا تاہم حزب اللہ کی جانب سے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ شمالی اسرائیل میں رمت ڈیوڈ ایئربیس پر درجنوں راکٹ داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حالانکہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لبنانی سرزمین سے لگ بھگ 10 راکٹ لانچوں کی نگرانی کی اور لبنان کی سرزمین سے داغے گئے زیادہ تر راکٹوں کو روک دیا گیا۔واضح رہے کہ جمعے کے روز اسرائیل نے ایک بار پھر جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقے میں بمباری کر کے حزب اللہ کی ایلیٹ یونٹ “رضوان فورس” کی پوری کمان کو ہلاک کر دیا تھا۔لبنان کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ جمعے کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے اور تقریباً 70 زخمی ہیں۔ یہ حملے حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال پیجرز کو دھماکے سے اڑا دینے کے بعد ہوئے، جس میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق راکٹوں سے حیفہ کے قریب عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی کاروں میں آگ لگ گئی اور کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔اے ایف پی کےمطابق اسرائیلی فوج نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ’وہ اس وقت لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ناداو شوشانی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘اس وقت شمالی اسرائیل میں لاکھوں افراد کو بموں سے تحفظ کے لیے بنائی گئی پناہ گاہوں میں پناہ لینی پڑی تھی۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
انڈیا الائنس سے متعلق الائنس سے وابستہ لیڈران نے کہا کہ یہ الائنس صرف لوک…
ایل اینڈ ٹی کے چیئرمین نے ملازمین کو نہ صرف ہفتے میں 90 گھنٹے کام…
چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل…
مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…
سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…
سی ایم نائیڈو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عزم سے متاثر ہیں۔ انہوں…