حزب اللہ لیڈر شیخ نعیم قاسم۔
بیروت: حزب اللہ لیڈر شیخ نعیم قاسم نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے، جس میں لبنانی مسلح گروپ کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا گیا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ کے ہتھیار لبنان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔
ہم اپنے ان ہتھیاروں کو نہیں چھوڑ یں گے: قاسم
المنار ٹی وی پر ایک تقریر میں شیخ نعیم قاسم نے کہا، ’’ہم اپنے ان ہتھیاروں کو نہیں چھوڑ یں گے جو ہماری عزت اور ہماری سرزمین کی حفاظت کرتے ہیں۔ جو لوگ ہم سے ہمارے ہتھیار لینا چاہتے ہیں وہ دراصل ہماری روح چھیننا چاہتے ہیں۔ ایسا کبھی نہیں ہو گا۔‘‘
امریکی اور اسرائیلی دباؤ میں لیا گیا فیصلہ: قاسم
شیخ نعیم قاسم نے لبنانی حکومت کی طرف سے حزب اللہ سے ہتھیار ڈالنے کے حالیہ مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی اور اسرائیلی دباؤ میں کیا گیا اور درست نہیں۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قاسم نے خبردار کیا کہ اگر حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جاتا ہے تو اس سے صرف اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا اور حالیہ تنازعات میں ہلاک ہونے والے ہزاروں جنگجوؤں اور شہریوں کی قربانیوں کی توہین ہوگی۔
’’اسرائیل اور امریکہ کے سبب ہیں لبنان کے مسائل‘‘
قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کے مسائل ’’اسرائیلی حملوں اور امریکہ کے حمایت یافتہ قبضے‘ کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بحرانوں کے حل کے لیے پہلا قدم یہ ہے کہ اسرائیل اپنے حملوں کو مکمل طور پر روکے، مقبوضہ لبنانی علاقوں سے ہٹے، قیدیوں کو رہا کرے اور ملک کی تعمیر نو کے ذریعے لبنان کی خودمختاری کو بحال کرے۔
ہماری مزاحمت ابھی نہیں ہوئی ہے ختم: نعیم قاسم
قاسم نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا کہ حزب اللہ کا کام ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری مزاحمت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ یہ دشمن سے ہماری حفاظت کرتی ہے، آزادی دیتی ہے، اور دشمن کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2006 سے حزب اللہ نے لبنانی فوج اور عوام کے ساتھ مل کر اسرائیل کو لبنان کی سرزمین پر پیش قدمی سے روکا ہے۔ قاسم نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ نے تقریباً بیس سالوں سے لبنان کی سلامتی کے مضبوط محافظ کا کردار ادا کیا ہے۔
قاسم نے لبنانی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور اس کے اتحادی لبنان کی خودمختاری کے تحفظ اور ملک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تیار ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…