بین الاقوامی

Hamas Israel War: ‘حزب اللہ نے مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے  کی کوشش کرکے سنگین غلطی کی ہے’، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ  کو لے کر  سخت بیان دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا، “آج ایران کی پراکسی حزب اللہ کی طرف سے مجھے اور میری بیوی کو قتل کرنے کی کوشش ایک سنگین غلطی تھی۔” یہ مجھے یا اسرائیل کو اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے دشمنوں کے خلاف ہماری منصفانہ جنگ جاری رکھنے سے نہیں روکے گا۔

اسرائیل نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کی جانب سے حملے کی کوشش کا جواب دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بیروت پر بمباری کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ کو خبردار کیا تھا کہ ان کے اور ان کی اہلیہ کو قتل کرنے کی مبینہ کوشش ایک ’سنگین غلطی‘ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو بھی اسرائیلی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ نیتن یاہو کا یہ بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں حزب اللہ نے ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون حملے کیے تھے۔

ہفتے ہی کے روز اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘ یہ ڈرون لبنان کی طرف سے آئے تھے۔ ان ڈرونز نے ساحلی اسرائیلی قصبے قیساریا کو نشانہ بنایا ہے۔ اسی قصبے میں نیتن یاہو رہتے ہیں۔

غزہ میں حملوں میں شدت

حال ہی میں خبریں آئی تھیں کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیے ہیں۔ غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملے میں تین بچوں سمیت 11 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اس سے چند گھنٹے قبل ایک اور حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے تھے ،جب کہ اس سے قبل 72 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ اس میں جبلیہ میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں 93 افراد کی موت ہوئی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے۔ دونوں طرف سے ہونے والے حملوں میں اب تک بہت سے لوگ مارے جا چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

The Promise of Better Healthcare: صحت کی بہتر دیکھ بھال کا وعدہ

یو ایس ایڈ  سے تعاون یافتہ ’پنکی پرومِس اَیپ ‘امراضِ نسواں کی نجی، سستی اور…

28 minutes ago

Champions Trophy 2025: چمپئنز ٹرافی پر بڑا اپ ڈیٹ… اب اس دن ہوگا  ٹیم انڈیا کا اعلان

چمپئنز ٹرافی کے لیے چھ ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ صرف…

9 hours ago

Budget session of the Parliament: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس31جنوری سے ہوگا شروع،یکم فروری کو پیش ہوگا نصف بجٹ،جانئے باقی حصہ کب ہوگا پیش

یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اجلاس ہوگا۔ مودی حکومت…

9 hours ago

Apne Apne Ram: کمبھ نگری پریاگ اور تاج نگری آگرہ میں سنگیت مے رام کتھا سنائیں گے کمار وشواس

کمار وشواس کی اس شاعرانہ پیشکش میں گیت، سنگیت اور شاعری کا شاندار تال میل…

11 hours ago