بین الاقوامی

Israel Hezbollah War: اسرائیلی افواج پر بیک ٹو بیک حزب اللہ کے 6 حملے، لبنانی ملیشیا نے آئی ڈی ایف کے ٹھکانوں کو راکٹوں اور ڈرونز سے بنایا نشانہ

بیروت: اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر3 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ نے 6 حملے کیے۔ لبنانی ملیشیا نے آئی ڈی ایف کے ٹھکانوں کو راکٹوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے اپنے ڈرونز اور راکٹوں کی ایک ڈرامائی ویڈیو جاری کی ہے جس میں جنوبی لبنان کے قریب اسرائیلی جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر بیک ٹو بیک حملے کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

یہ حملہ اسرائیلی فوج کے 210ویں گولان ڈویژن پر کیا گیا۔ جمعرات کی شام شیعہ گروپ کے ایک بیان کے مطابق، ’’بیکا اور ماسنا کے علاقوں میں دشمن کے حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد، ہمارے جنگجوؤں نے نفح بیرکوں اور شمالی اسرائیل پر درست خود کش ڈرونز کے ذریعے براہ راست حملہ کیا۔”

 جنگجوؤں نے اسرائیل کے کئی علاقوں پر کیا حملہ

ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا، ’’جنگجوؤں نے جریت اور ڈویف کے علاقوں کے ساتھ ساتھ رویسات العالم اور السمقا کے اسرائیلی علاقوں پر بھی حملہ کیا۔‘‘

اسرائیلی نے لبنان کے سرحدی علاقے کو بنایا تھا نشانہ

ادھر لبنانی فوج کے ذرائع نے ژنہوا خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جمعرات کے روز اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے لبنان کے سرحدی علاقے کے گاؤں اور قصبوں پر حملہ کیا جس سے تقریباً نو مکانات تباہ ہو گئے جبکہ 20 دیگر مکانات کو نقصان پہنچا۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی 8 اکتوبر 2023 کو اس وقت مزید بڑھ گئی جب حماس کے اسرائیل پر حملے کے ایک دن بعد حماس کے مسلح گروپوں نے اس کی حمایت میں اسرائیل پر کئی بڑے راکٹ حملے بھی کیے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے بھی جنوبی لبنان میں شدید بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس نے کہا اگر وہ الیکشن جیت کر صدر بنتی ہیں تو وہ ٹرمپ کی پارٹی کے رہنماؤں کو بھی اپنی حکومت میں وزیر بنائیں گی

غزہ میں کم از کم 40,602 افراد ہلاک

بتا دیں کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 40,602 افراد ہلاک اور 93,855 زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں کیے گئے حملوں کے دوران اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

4 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

5 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

6 hours ago