Hamas Israel War: اسرائیل اور حماس کی جنگ کو 108 دن گزر چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج اب بھی غزہ پر مسلسل فضائی حملے کر رہی ہے۔ غزہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے مواصلاتی سہولیات درہم برہم ہیں۔ غزہ کے لاکھوں لوگ اس ٹھٹھرتی سردی کھلے آسمان تلے رہنے کو مجبور ہیں۔ ان کے پاس رہنے کی جگہ نہیں، لاکھوں لوگ ایسے ہیں جنہیں سخت سردی میں کھانے پینے کی نہیں ہے۔یہ لوگ ایک طرف اسرائیل کی بربریت کے شکارہورہیں اور تو دوسری جانب 57 مسلم ممالک کی بے رخی پر شوال پوچھ رہے ہیں۔ ۔ 108 ویں دن حماس نے یرغمالیوں میں کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ویڈیو میں یرغمالیوں نے (اسرائیلی) حکومت سے فوری طور پر جنگ بند کرنے کی گزارش کی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کب ریکارڈ کی گئی۔ ویڈیو میں 53 سالہ یوسی شرابی، 38 سالہ ایتائی سریسکی اور 26 سالہ نوا اگرمانی نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے تمام یرغمالیوں کو حماس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر کو اغوا کرلیا تھا۔ ویڈیو کے آخر میں لکھا ہے کہ ’ان کی تقدیر میں کیا لکھا ہے یہ کل معلوم ہو جائے گا‘۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی سے یوپی تک سردی کی شدید لہر ، پنجاب اور ہریانہ کے بیشتر علاقوں میں کولڈ ویو الرٹ جاری
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کا طویل علالت کے بعد انتقال، پورے ملک میں غم کی لہر
حماس نے ایک بار پھر اسرائیل پر الزام لگایا
حماس نے اسرائیلی فوج پر الزام لگایا ہے کہ اس کے فضائی حملوں کی وجہ سے کئی یرغمالی لاپتہ ہیں۔ حماس نے اس سے قبل بھی متعدد یرغمالیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیلی فوج کو ٹھہرایا تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 31 دسمبر 2023 کو اسرائیلی وزارت صحت کی فارنسک ماہر ہاگرماگاجی نے بھی اعتراف کیا کہ قتل کیے گئے یرغمالیوں میں سے کئی کے پوسٹ مارٹم سے اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ ان کی ہلاکتیں فضائی حملوں سے ہوئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے حملے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر شہری جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…