حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد امریکا اور جرمنی نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تنازع کے خاتمے کی جانب آسانی سے پیش رفت کی جا سکتی ہے۔
ادھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یحییٰ سنوار کی موت کے بعد حماس ختم نہیں ہواہے ۔
یہ بات ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے کہی
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ حماس کا وجود ختم نہیں ہوا ہے۔ حماس اب بھی موجود ہے۔ قائدین کی موت کے بعد بھی یہ احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ “یحییٰ السنوار کی موت کے بعد حماس کو کافی بڑا نقصان ہوا ہے۔ لیکن اس سے اسرائیل کے خلاف احتجاج میں کمی نہیں آئے گی۔ یہ احتجاج یحییٰ السنوار کی موت سے ختم ہونے والا نہیں ہے۔”
غزہ جنگ میں فلسطینی اموات 42,500 ہو گئیں: وزارتِ صحت
حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے جمعے کو بتایا کہ غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ میں کم از کم 42,500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 62 اموات شامل ہیں جبکہ سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں زخمیوں کی تعداد 99,546 ہو گئی
ہے۔
غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ
غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ حماس پوری فلسطینی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام، القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے اور مکمل آزادی تک جنگ جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں یرغمال اسرائیلیوں کی واپسی جنگ بندی کے بغیر نہیں ہوگی۔ اسرائیل کو ہر صورت میں جنگ روکنے کے ساتھ غزہ سے فوج کو نکالنا ہوگا۔انہوں نے السنوار کی موت کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ “ہم طوفان الاقصیٰ کی جنگ کے کمانڈر یحییٰ السنوار کے قتل پر سوگ کا اعلان کرتے ہیں”۔
یحییٰ السنوار
بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…