بین الاقوامی

Hamas armed wing confirms death of⁠ Abu Obeida: ابو عبیدہ اور دیگر سینئر رہنما شہید،حماس کے مسلح ونگ نے کی تصدیق

فلسطینی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ اور اس وقت کے غزہ چیف محمد سنوار رواں سال کے آغاز میں اسرائیل کی جنگ کے دوران شہیدہو گئے تھے۔القسام بریگیڈز کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ رفح بریگیڈ کے سربراہ محمدشعبانہ، اور تنظیم کے دو دیگر سینئر رہنما حکام العیسیٰ اور رائد سعد بھی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مئی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے محمد سنوار کو شہید کر دیا ہے، جو سابق حماس سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کے تین ماہ بعد اسرائیل نے یہ بھی کہا تھا کہ اس نے ابو عبیدہ کو بھی شہید کردیا ہے۔ حماس نے اس بیان میں واضح کیا کہ ابو عبیدہ کا اصل نام حذیفہ الکہلوت تھا۔

ابو عبیدہ کا آخری بیان ستمبر کے آغاز میں سامنے آیا تھا، جب اسرائیل نے غزہ شہر پر نئی فوجی کارروائی کے ابتدائی مراحل شروع کیے تھے اور علاقے کو جنگی زون قرار دیتے ہوئے سینکڑوں رہائشی عمارتیں تباہ کی گئی تھیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

ابو عبیدہ غزہ میں حماس کی ایک اہم اور نمایاں آواز سمجھے جاتے تھے۔ وہ میدانِ جنگ کی صورتحال، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی قیدیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے متعلق بیانات جاری کرتے رہے، خصوصاً اس مختصر جنگ بندی کے دوران جسے اسرائیل نے یکطرفہ طور پر ختم کر دیا تھا۔

محمد سنوار اور ابو عبیدہ ان حماس رہنماؤں میں تازہ ترین ہیں ،جن کی ہلاکت کی اسرائیل نے گزشتہ دو برسوں میں تصدیق کی ہے۔ اس فہرست میں حماس کے کئی اعلیٰ فوجی اور سیاسی رہنما شامل ہیں، جن میں سابق سیاسی سربراہ یحییٰ سنوار، عسکری کمانڈر محمد ضیف (جو 1990 کی دہائی میں القسام بریگیڈز کے بانیوں میں شامل تھے)، اور سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی شامل ہیں، جنہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

3 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

4 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

5 hours ago