بین الاقوامی

Grok Controversy: فحش مواد پر ایکس کا بڑا ایکشن 3,500 پوسٹس بلاک،600 اکاؤنٹس ڈیلیٹ، حکومتِ ہند کی سختی کے بعد کارروائی تیز

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے فحش اور قابلِ اعتراض مواد کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ بھارت سرکار کی سخت ہدایات کے بعد پلیٹ فارم نے 3,500 سے زائد پوسٹس کو بلاک کر دیا ہے ،جب کہ تقریباً 600 اکاؤنٹس کو مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے، جب الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (میٹی وائے) نے ایک ہفتہ قبل ایکس کو خط لکھ کر پلیٹ فارم پر پھیل رہے حساس اور فحش مواد پر شدید اعتراض درج کرایا تھا۔ذرائع کے مطابق میٹی وائے نے واضح طور پر کہا تھا کہ بھارت کے آئی ٹی قوانین اور ڈیجیٹل گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت کے خط کے بعد ایکس کی جانب سے فوری ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کمپنی نے اپنی کوتاہی تسلیم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ بھارت کے قوانین اور ضوابط کے مطابق ہی کام کرے گی اور آئندہ اس طرح کے مواد پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔

ایکس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹینٹ ماڈریشن کے عمل میں کچھ خامیاں رہ گئی تھیں، جنہیں اب درست کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے فحش، غیر قانونی یا قابلِ اعتراض مواد کو پلیٹ فارم پر جگہ نہیں دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔گزشتہ کچھ دنوں سے ایکس پر گروک اے آئی کو لے کر تنازعہ شدت اختیار کر گیا تھا۔ الزام ہے کہ بعض یوزر گروک اے آئی کا غلط استعمال کرتے ہوئے فحش تصاویر اور مواد تیار کر رہے تھے۔ خاص طور پر خواتین اور نابالغوں کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے قابلِ اعتراض مواد بنانے کے واقعات نے تشویش میں اضافہ کیا۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا یوزر کے ساتھ ساتھ سیاسی حلقوں میں بھی سخت ناراضگی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ گروک ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ہے، جسے ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے تیار کیا ہے۔ اسے ایکس پلیٹ فارم اور ایک علیحدہ ایپ کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یوزرس ٹیکسٹ یا آواز کے ذریعے اس سے سوالات پوچھ سکتے ہیں یا مواد تیار کر سکتے ہیں، قابل ذکر بات یہ  ہے کہ  اس کے غلط استعمال نے کمپنی کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایکس اب حکومتِ ہند کی تمام ہدایات پر مکمل عمل کرے گا۔ مشتبہ اکاؤنٹس پر کڑی نظر رکھی جائے گی، جدید خودکار اے آئی ٹولز کے ساتھ ساتھ انسانی نگرانی بھی بڑھائی جائے گی۔ حکومت نے بھی واضح اشارہ دیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ذمہ داری طے کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

8 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

8 hours ago