بین الاقوامی

Google CEO Sundar Pichai speaks to PM Modi: گوگل بھارت میں بنائے گا 15 ارب ڈالر کا اے آئی ہب، سندر پچائی نے پی ایم مودی کو پیش کی تفصیلات

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے منگل کوبڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ  بھارت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)  ہب بنایا جائے گا، اس کے لئے گوگل 15 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گی، سندر پچائی نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پی ایم مودی سے بات بھی کی ہے، ایک خاص پلان کے ساتھ  آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں قائم کیا جائے گا۔ یہ مرکز امریکہ سے باہر گوگل کا سب سے بڑا اے آئی ہب ہوگا۔  سندر پچائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اس بارے میں ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔ انہوں نے لکھا، “بھارتی پی ایم نریندر مودی کے ساتھ بات کرنا ایک شاندار تجربہ تھا۔ ہم نے وشاکھاپٹنم میں بنائے جانے والے گوگل کے پہلے AI مرکز کے منصوبے شیئر کیے ہیں۔ یہ ایک تاریخی قدم ہو گا۔ اس مرکز میں گیگا واٹ پیمانے پر کمپیوٹنگ کی صلاحیت، ایک نئی بین الاقوامی سب سی اسٹرکچر گیٹ وے اور توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر شامل ہوں گے۔”

گوگل ہندوستان میں 1,331.85 بلین روپے کی سرمایہ کاری کرے گا

گوگل بھارت میں 15 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یہ ملک کے لیے کسی جیک پاٹ سے کم نہیں۔ اس سے ہندوستان کو کافی فائدہ ہوگا۔ یہ 15 بلین، ہندوستانی کرنسی میں اگر آپ حساب لگایں تو یہ  1,331.85 بلین بنتے ہیں۔ گوگل نے بتایا کہ وشاکھاپٹنم میں بنایا جانے والا گیگاواٹ اسکیل ہب دنیا کے 12 ممالک میں موجود گوگل کے اے آئی مراکز کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہوگا۔ اس موقع پر گوگل کلاؤڈ کے سربراہ تھامس کوریئن نے خطاب کرتے ہوئے کہا: “یہ امریکہ سے باہر گوگل کا سب سے بڑا اے آئی ہب ہے، جس میں ہم سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے آئندہ پانچ برسوں میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج کے دن پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ گوگل کو بھارت میں کام کرتے ہوئے 21 سال ہو چکے ہیں۔ ہمارے بھارت میں پانچ مقامات پر 14 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔ ہم نے یہاں کئی سال قبل اپنی کلاؤڈ سروسز کا آغاز کیا اور اب نئی دہلی اور ممبئی میں دو ڈیٹا ریجنز بھی قائم کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی ہم یہاں اپنے ڈیوائسز کی تیاری بھی کرتے ہیں۔”تھامس کوریئن کے مطابق، وشاکھاپٹنم کا نیا ہب کئی گیگاواٹس کی صلاحیت حاصل کرے گا اورعالمی سطح پر رابطوں کا مرکز بنے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

2 hours ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

2 hours ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

12 hours ago