بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان نے گیتیگا شریواستوکواسلام آباد واقع ہندوستانی کمیشن میں نیا انچارج مقررکیا ہے۔ وہ موجودہ وقت میں وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے ہیڈ کوارٹر میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر کام کررہی ہیں۔ وہ سریش کمارکی جگہ لیں گی۔ 1947 سے اب تک گیتیکا شریواستو پہلی خاتون افسر ہیں، جنہیں پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی کمان سونپی گئی ہے۔
چین میں بھی ہندوستانی سفارت خانہ میں کرچکی ہیں کام
انڈین فارن سروس کی سال 2005 بیچ کی افسرگیتیکا شریواستوموجودہ وقت میں وزارت خارجہ کے انڈوپیسیفک ڈویژن میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پرکام کر رہی ہیں۔ گیتیکا شریواستو 09-2007 کے دوران چین میں ہندوستانی سفارت خانے میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے اپنی غیرملکی زبان کی ٹریننگ کے حصے کے طور پرچینی (مینڈرن) زبان سیکھی تھی۔ وہ کولکاتا میں علاقائی پاسپورٹ آفس اوروزارت خارجہ میں بحرہند خطہ کے ڈویژن کی ڈائریکٹر کے طورپربھی کام کرچکی ہیں۔
پہلی بارخاتون افسرکو ذمہ داری
سال 1947 سے جب مسٹرپرکاش کواس وقت پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنرکے طورپربھیجا گیا تھا، تب سے نئی دہلی کی نمائندگی ہمیشہ مرد سفارت کار کرتے رہے ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمشنرکے اب تک 22 سربراہ ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں سابقہ ہندوستانی ہائی کمشنراجے بساریہ تھے، جنہیں 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہائی کمیشن کی حیثیت کم کرنے کے پاکستان کے فیصلے کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔ اسلام آباد اوردہلی میں پاکستانی اورہندوستانی ہائی کمیشن بالترتیب ان کے متعلقہ انچارج کی سربراہی میں چل رہے ہیں، جب پاکستان نے اگست 2019 میں مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت کومنسوخ کرنے کے بعد سفارتی تعلقات کو گھٹا دیا تھا۔ درحقیقت، خواتین سفارت کاروں کو ماضی میں بھی پاکستان میں تعینات کیا گیا ہے، لیکن اعلیٰ سطح پرنہیں۔ اسے ایک مشکل پوسٹنگ بھی سمجھا جاتا ہے، کیونکہ چند سال قبل اسلام آباد کو ہندوستانی سفارت کاروں کے لئے”غیرخاندانی” پوسٹنگ قراردیا گیا تھا۔ یہ عام طورپرخواتین افسران کو پاکستان میں چارج سنبھالنے سے روکتا ہے۔
ہندوستان آئیں گے پاکستان کے سعد وارائچ
گیتیکا شریواستو پاکستان جا رہی ہیں، تو ہندوستان سعد وارائچ آرہے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے سعد وارائچ کو نئی دہلی بھیجنے کے لئے نامزد کیا ہے۔ سعد وارائچ موجودہ وقت میں پاکستانی وزارت خارجہ میں افغانستان، ایران اور ترکی ڈیسک کے جنرل ڈائریکٹر ہیں۔ ان کو نئی دہلی میں نئے انچارج کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…