اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی چھٹی صبح غزہ میں ایک گہرے انسانی بحران کے ساتھ نمودار ہوئی۔ جیسے جیسے فضائی حملوں میں شدت آتی گئی، علاقے کا واحد پاور پلانٹ دم توڑتا گیا، ہسپتال پوری صلاحیت تک پہنچنے لگے اور 10فیصدی سے زیادہ آبادی بے گھر ہو گئی۔ جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تل ابیب پہنچے اور اسرائیل کے لیے طویل مدتی حمایت کا وعدہ کیا کیونکہ اسرائیل حماس کے خلاف زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔مرنے والوں کی تعداد کم از کم 1,300 اسرائیلی اور 1,350 فلسطینیوں تک پہنچ گئی ہے، جب کہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ غزہ کی سرحد پر 300,000 سے زیادہ ریزرو افواج کے ساتھ “جنگ کے اگلے مرحلے” کی تیاری میں ہیں۔
ادھر دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے علاقائی سفارت کاری میں اضافہ کیا۔ بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ پر اپنی پہلی فون کال پر بات چیت کی، جو کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور قومی اتحاد کے رہنما بینی گینٹز کے درمیان بدھ کو متوقع طور پر ہنگامی حکومت کی تشکیل کے لیے ایک معاہدے پر پہنچنے کے بعد ہوئی۔
اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے سے مزید 60 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی حکام نے جمعرات کو مغربی کنارے میں چھاپے مار کاروائی کے دوران مزید 60 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیاہے۔ وفا کے مطابق حماس کے اسرائیل پر حملے اور فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان فلسطینی انکلیو میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد سے اب تک 200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ مغربی کنارہ فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول میں ہے۔
تل ابیب میں بلنکن نے اسرائیل کی بھرپورحمایت کا اعادہ کیا
سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بتایا کہ اسرائیل میں ان کی آمد صرف ایک امریکی نمائندے کے طور پر نہیں بلکہ ایک یہودی کے طور پر بھی ہے۔ بلنکن نے کہا کہ حماس کے حملے میں کم از کم 25 امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک امریکہ موجود ہے اسرائیل کبھی تنہا نہیں ہوگا۔
اسرائیل نے اب ملک شام پر حملہ کیا
اے ایف پی نے شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فضائی حملے مبینہ طور پر دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بناکر کئے گئے ہیں۔ اسرائیل ماضی میں شام پر متواتر فضائی حملے کرتا رہا ہے جس میں مبینہ طور پر ملک میں موجود ایرانی فوجی اہلکاروں اور ساز و سامان کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ جمعرات کے فضائی حملے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران ہونے والے پہلا حملہ ہے اور ایک علاقائی کثیر محاذ جنگ کے خدشات بڑھنے لگے ہیں ۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن سے یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ دمشق اور حلب کے ہوائی اڈے اسرائیلی حملوں کے بعد سروس سے محروم ہیں۔رپورٹ کے مطابق حلب کے ہوائی اڈے پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہےلیکن دمشق کی صورت حال کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ یہ حملے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے شام کے رہنما بشار الاسد سے بات کرنے کے چند گھنٹے بعد ہوئے ہیں جس میں انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک سے اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اردن مصر کے راستے غزہ کے لیے امداد بھیج رہا ہے
غزہ میں انسانی بحران کے بیچ اردن نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کا پہلا طیارہ روانہ کر دیا ہے۔ یہ طیارہ، طبی سامان لے کر مصر میں اترے گا اور اردنی وزارت خارجہ، اردنی فوج اور مصری حکام کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے امداد غزہ بھیجی جائے گی۔ اگر اس امداد کو پہنچنے میں کوئی روکاوٹ پیش نہیں آئی تو پھر دیگر مسلم ممالک کی طرف سے بھی امدادی اشیا کی کھیپ بہت جلد پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔
غزہ میں جلد ہی خوراک، پانی، ضروری سامان، ڈبلیو ایف پی ختم ہو جائے گا
غزہ خوراک، پانی، بجلی اور اہم سپلائی ختم ہونے کے دہانے پر ہے، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نےایکس پر یہ جانکاری دی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے دفتر نے مزید کہا کہ 800,000 سے زیادہ لوگ جنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔لیکن فی الحال جو صورتحال ہے اس کے مطابق غزہ میں خوراک،پانی اور بجلی کی سپلائی ختم ہوچکی ہے اور ایک بڑے انسانی بحران کا خطرہ ہے۔
مصر نے رفح کراسنگ کھولنے کی تصدیق کر دی
مصر نے دنیا اور خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لیے بھیجیں جو شدید اسرائیلی فضائی حملوں کی زد میں ہے۔ایک بیان میں، مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ مصری حکام نے شمالی سینائی میں العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے کو غزہ کے لیے بین الاقوامی امداد حاصل کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔ وزارت نے ان خبروں کی مزید تردید کی ہے کہ مصر نے غزہ کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کو بند کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “غلط اطلاعات کے برعکس، مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کاروبار کے لیے کھلا ہے اور موجودہ بحران کے آغاز کے بعد سے کسی بھی مرحلے پر اسے بند نہیں کیا گیا ہے۔تاہم، اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے کراسنگ کے فلسطینی حصے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، وزارت نے مزید کہاکہ اسرائیل سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ کراسنگ کو نشانہ بنانے سے گریز کرے تاکہ یہ غزہ میں فلسطینیوں کے لیے “لائف لائن” کے طور پر کام کر سکے۔
ایران نے اسرائیل پر غزہ کا محاصرہ کرکے ‘نسل کشی’ کا الزام لگایا
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ کر کے “نسل کشی” کی کوشش کر رہا ہے۔آج نیتن یاہو اور صیہونیوں کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کے تسلسل، محاصرہ کرنے، پانی اور بجلی منقطع کرنے اور ادویات اور خوراک کے داخلے سے انکار نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں کہ صیہونی غزہ کے تمام لوگوں کی نسل کشی کے خواہاں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…