بین الاقوامی

Israel Gaza War: فرانسیسی صدر نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے غزہ میں “مستقل جنگ بندی” کی اپیل کی، انسانی بحران پر کیا تشویش کا اظہار

Israel Gaza War: اسرائیل اور غزہ کے درمیان جاری جنگ کو جلد ہی دو ماہ مکمل ہونے جا رہے ہیں لیکن ابھی تک یہ تنازع تھمنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ اسرائیل 7 اکتوبر کو کیے گئے حملے کے باعث حماس سے جنگ لڑ رہا ہے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے اب تک بڑی تباہی ہوئی ہے۔ دریں اثناء فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے غزہ میں ’مستقل جنگ بندی‘ کے لیے کہا۔ میکرون نے نیتن یاہو کے ساتھ فون کال کے دوران جنگ بندی کی اپیل کی۔ میکرون کے دفتر نے کہا کہ فلسطین کے علاقے کو بڑھتے ہوئے انسانی بحران کا سامنا ہے۔

غزہ میں انسانی بنیادوں پر آپریشن کرے گا فرانس

فرانسیسی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس، اردن کے ساتھ مل کر آنے والے دنوں میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر آپریشن کرے گا۔ ایمانوئل میکرون نے بات چیت کے دوران وزیر اعظم نیتن یاہو کو غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں اور انسانی ہنگامی صورتحال پر اپنی “گہری تشویش” کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی تشدد کے خاتمے اور نئی منصوبہ بند بستیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں- Italy to allow Indian students to stay 12 months extra after education: اٹلی میں زیرتعلیم ہندوستانی طلبا کو ملی بڑی راحت،دونوں ممالک کے مابین تاریخی معاہدے پر دستخط

اسرائیلی حملوں میں اب تک 21,110 افراد ہو چکے ہیں ہلاک

حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل غزہ کی پٹی میں تباہی مچا رہا ہے۔ وہ مسلسل زمینی اور فضائی حملے کر رہا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل نے حماس کو تباہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں بمباری اور زمینی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اس کے حملوں میں اب تک تقریباً 21,110 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

15 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

41 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

1 hour ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago