بین الاقوامی

SCO Summit 2024: پاکستان پہنچے وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈنر پارٹی میں کر سکتے ہیں شرکت

SCO Summit 2024: بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر منگل (15 اکتوبر 2024) کو پاکستان پہنچ گئے۔ وہ وہاں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے نور خان ایئرپورٹ پر پاکستان کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ہندوستان نے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مختلف نظاموں میں سرگرم عمل ہے۔ پاکستان 15 اور 16 اکتوبر کو SCO کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (CHG) کی دو روزہ کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔

ایس جے شنکر کے لیے بچھایا گیا ریڈ کارپٹ

بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کا پاکستان میں سرخ قالین بچھا کر استقبال کیا گیا۔ روایتی طور پر، اس رنگ کا قالین اس وقت استعمال ہوتا ہے جب کسی وی آئی پی شخص، مشہور شخصیت یا کسی بڑے نمائندے کی رسمی انٹری ہوتی ہے۔

کیا ہے SCO؟

شنگھائی تعاون تنظیم ایک یوریشیائی سیاسی، اقتصادی، بین الاقوامی سلامتی اور دفاعی تنظیم ہے جسے چین اور روس نے 2001 میں قائم کیا تھا۔ اس کا صدر دفتر بیجنگ میں ہے اور اسے چین، روس، قازقستان، ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔ ایس سی او ایک مستقل بین الحکومتی بین الاقوامی تنظیم ہے جو سیاست، تجارت، معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی، ثقافت، تعلیم، توانائی، نقل و حمل، سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ وغیرہ کے شعبوں میں موثر تعاون کی حوصلہ افزائی کرکے رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، دوستی اور نیک نیتی کو فروغ دے کر  ہمسائیگی کے جذبے کو مضبوط بنانے پر زور دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- North Korea blows up roads near South Korean border: شروع ہوسکتی ہے ایک اور نئی جنگ، شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سےجوڑنے والی سڑکوں کو بم دھماکے سے اُڑا دیا

پاکستان کے حوالے سے کیا ہے بھارت کا موقف؟

بھارت مسلسل یہ کہتا رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے لیکن اس کے لیے اسلام آباد کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی اور نفرت سے پاک ماحول پیدا کرے۔ مئی 2023 میں پاکستان کے اس وقت کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گوا میں ایس سی او ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

22 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

48 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

1 hour ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago