-بھارت ایکسپریس
Philippine Ferry Fire: کم سے کم 12 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ، جب کے متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن میں جمعرات یعنی 30 مارچ کو ایک بڑا درد ناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں 250 افراد کو لے جانے والی فیری (سمندری جہاز)میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں کئی لوگوں کے زندہ جل جانے کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں آگ لگنے سے کئی لوگ جھلس گئے۔ خوفناک حادثے کے فوری بعد راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بحر الکاہل میں اس وقت پیش آیا جب فلپائن میں 250 افراد کو لے جانے والی فیری میں آگ بھڑک اٹھی۔ اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور 7 لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
جنوبی جزیرے کے صوبے باسیلان کے گورنر جم ہٹمن (Gov. Jim Hataman)نے کہا کہ بچائے گئے بہت سے افراد نے آگ کی وجہ سے کشتی سے چھلانگ لگا دی تھی اور انہیں ساحلی محافظوں، بحریہ، ایک دیگر کشتی اور مقامی ماہی گیروں نے انہیں سمندر سے نکال لیا تھا۔ تلاش اور امدادی کارروائیاں جمعرات کو بھی جاری تھا۔
مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں
گورنر نے کہا کہ ‘ایم وی لیڈی میری جوئے 3’ کشتی پر سوار زیادہ تر لوگوں کو رات بھر کی کارروائی کے دوران بچا لیا گیا۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ مختلف ایجنسیوں کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد کو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ گورنر نے کہا کہ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں کم از کم 23 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…