-بھارت ایکسپریس
World Cup 2023 and Asia Cup 2023: سال 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔ حالانکہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹیم میچ کھیلنے کے لئے پاکستان نہیں جائے گی۔ بی سی سی آئی کوسیکورٹی کا خطرہ ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ کچھ وقت سے نیوٹرل مقامات پرمیچ کرانے سے متعلق غور کیا جا رہا تھا۔ اب خبر وائرل ہو رہی ہے کہ ہندوستان اورپاکستان کے مقابلے بنگلہ دیش میں ہوسکتے ہیں۔
یہ تجویز دبئی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں رکھی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں ایشیا کپ میں ہندوستان کا پاکستان جانا اور عالمی کپ میں پاکستان کا ہندوستان آنا جیسے موضوع پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کی میزبان ہے اورہندوستان عالمی کپ 2023 کا۔ حالانکہ پہلے ایشیا کپ کھیلا جانا ہے، ایسے میں ہندوستانی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلنے کے لئے نہیں جائے گی۔ کیونکہ سیکورٹی کا خطرہ ہے۔ ساتھ ہی سیاسی کشیدگی بھی ایک وجہ بتائی جار ہی ہے۔
اسی حالت کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے بھی ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے میچوں کو ہندوستان میں نہیں کھیلنے کی شرط بھی لگا دی ہے کیونکہ اس سال ونڈے عالمی کپ کی میزبانی ہندوستان کرے گا۔ ابھی تک اس معاملے پر کوئی رسمی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ہے اورپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہندوستان کو واضح کردیا ہے کہ اگر ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتی ہے توعالمی کپ کے ساتھ ساتھ آئندہ سال چمپئنزٹرافی میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ ایشین کرکٹ کاؤنسل ہائی برڈ ماڈل پرعمل کرنے پر رضا مند ہوا تھا، جس کے تحت ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہوگا، لیکن ہندوستان کے میچ کسی دوسری جگہ پر کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ میچوں کی میزبانی کے لئے عمان، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور انگلینڈ جیسے مقامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ اگرہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچ بھی جاتی ہے تو میچ نیوٹرل مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔
ونڈے عالمی کپ اس سال 5 اکتوبر سے ہندوستان کے اس شہروں میں ہوگا اور بنگلہ دیش کو پاکستان کے میچوں کی میزبانی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ ہندوستان کے لئے دیگرممالک کے مقابلے میں وہاں میچوں کی میزبانی کرنا آسان ہوگا۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…