بین الاقوامی

Pakistan Ishaq Dar Angry On Journalist: پاکستان کے وزیرخزانہ اور صحافی کے بیچ نوک جھوک اور ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل

Pakistan Ishaq Dar Angry On Journalist: پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک صحافی کے ساتھ گرما گرم بحث میں پڑ گئے اور معاملہ ہاتھ پائی تک آپہنچی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسحاق  ڈار قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے بعد اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ احاطے سے نکل رہے تھے۔ اس وقت شاہد قریشی نامی صحافی نے اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق سوال کیا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ آئی ایم ایف سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار کیسے ناراض ہو گئے۔

آئی ایم ایف سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار برہم ہوگئے

پاکستانی نیوز ویب سائٹ دی ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق صحافی نے وزیر خزانہ سے تعطل کا شکار انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی پیشرفت کے بارے میں پوچھا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کے سربراہ سے حالیہ ملاقات کا ذکر کیا۔ ان سوالوں کے جواب میں اگرچہ ڈار خاموش رہے تاہم صحافی مسلسل سوالات کرتے رہے اور حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف ڈیل کو محفوظ بنانے میں ناکامی پر سوال اٹھاتے رہے جس پر ڈار نے کوئی جواب  نہیں دیا۔ اسحاق ڈار نے الٹا صحافی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کیونکہ آپ جیسے لوگ سسٹم میں ہیں،ا س لئے ایسا ہورہا ہے۔ اس جواب پر صحافی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صحافی نظام کا حصہ نہیں ہوتے صرف سوال کرتے ہیں۔ اس پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے اور جھگڑ پڑے۔

ڈار کے سیکیورٹی گارڈز نے تھپڑ مارا

پاکستانی وزیر خزانہ نے انتہائی بدتمیزی کے ساتھ صحافی سے الجھتے ہوئے کہا کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور صحافی کو کہا کہ سیکورٹی گارڈ سے ڈرو۔ اس کے بعد مشتعل ڈار نے صحافی کا موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کی۔ انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو موبائل فون ضبط کرکے پھینکنے کی بھی ہدایت کی۔ تاہم وزیر خزانہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی اور ڈار کو پارکنگ میں ان کی گاڑی تک لے گئے۔ اس واقعے کے بعد صحافی نے ایک اور ویڈیو جاری کی، جس میں اس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈار کے سیکیورٹی گارڈز نے انہیں پکڑ کر تھپڑ مارا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago