-بھارت ایکسپریس
FIFA WC Final: قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ ٹرافی پر تیسری مرتبہ قبضہ کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی 36 سال بعد لیونل میسی کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا ہوا۔ بھارت میں بھی
ارجنٹائن کی جیت کا جشن منایا گیا اور اس جیت کے بعد شائقین سڑکوں پر نکل آئے۔
یہ صرف تیسرا موقع تھا کہ چیمپئن کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا۔ اس سے قبل 1994 اور 2006 میں ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ پینلٹی شوٹ آؤٹ سے ہوا تھا۔ پہلا ہاف مکمل طور پر ارجنٹائن کے نام رہا ۔ ارجنٹائن ٹیم نے 2-0 کی برتری حاصل کی۔ اسٹار فٹبالر اور کپتان لیونل میسی(Lionel Messi) نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول پنالٹی سے کیا۔ اس کے بعد ڈی ماریا (Ángel Fabián Di María)نے گول کر کے فرانسیسی کیمپ میں ہلچل مچا دی۔ لیکن دوسرے ہاف کے اختتام پر کائیلین ایمباپے نے دو گول کر کے فرانس کو واپس کھیل میں لادیا۔ Kylian Mbappé نے ہیٹ ٹرک کر کے میچ 3-3 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد ارجنٹینا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں میچ جیت لیا۔
میسی کےنام گولڈن بال
انجری ٹائم میں میسی کے جادو کی بدولت ارجنٹائن نے 3-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ لیکن ایک بار پھر ایمباپے نے گول کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ اس کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس کو زیر کیا
اور 36 سال بعد میسی کی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کو چومنے کا موقع ملا۔ میسی کی ٹیم نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شاندار انداز میں 4-2 سے شکست دی۔ فائنل میچ میں دو گول کرنے والے میسی کو گولڈن بال سے نوازا گیا۔
میسی ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ملک کے لیے اب تک 97 گول کیے ہیں۔اس کے علاوہ میسی نے 7 مرتبہ فٹبال کا معتبر ایوارڈ بالن ڈور بھی اپنے نام کیا ہوا ہے۔
Mbappe نے گولڈن بوٹ حاصل کیا
ورلڈ کپ کی تاریخ میں ارجنٹائن نے تیسری بار ٹائٹل پر قبضہ کیا ہے۔ اس سے قبل ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 میں ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ ارجنٹائن تین بار 1930، 1990، 2014 میں رنر اپ رہا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی ٹیم کا مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ Mbappé نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو ٹرافی کے قریب لادیا ۔لیکن آخر کار میسی کی ٹیم نے انہیں زیر کر لیا۔ Mbappe نے فائنل میں ہیٹ ٹرک کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 8 گول کیے اور گولڈن بوٹ پر قبضہ کیا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…