بین الاقوامی

Greece Train Accident: یونان میں مسافر ٹرین تصادم میں 26 افراد ہلاک، 85 زخمی

Greece Train Accident: یونان میں بدھ کی صبح ایک مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم میں 26 افراد ہلاک اور کم از کم 85 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس حادثہ کے بعد کے کئی ویڈیو وار تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ان تصا ویر میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے ہےکہ راحب او ر بچائو کام جاری ہے۔   فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے یہ اطلاع دی۔ ایتھنز سے تقریباً 380 کلومیٹر شمال میں ٹیمپے کے قریب تصادم کے بعد کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور کم از کم تین  بوبگیوں میں آگ لگ گئی۔ قریبی شہر لاریسا میں اسپتال کے حکام نے بتایا کہ کم از کم 25 افراد شدید زخمی ہیں۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان واسلیس ورتھکوانیس نے بتایا کہ دونوں ٹرینوں کے درمیان تصادم بہت شدید تھا، بوگیاں بری طرح تباہ ہوگئیں اور مشکل حالات میں لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ سے جھلسنے والے لوگوں کے علاج کے لیے علاقے کے اسپتالوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ درجنوں ایمبولینسیں بھی تعینات ہیں۔ ‘ہیڈ لیمپس’ پہنے ہوئے امدادی کارکن گہرے دھویں میں تباہ شدہ کوچوں میں پھنسے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اضافی مدد کے لیے فوج سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ریل آپریٹر ‘ہیلینک ٹرین’ کے مطابق حادثے کے وقت ایتھنز سے تھیسالونیکی جانے والی ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔
ٹرین حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ حادثے کے بعد امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کی بوگیاں کس طرح آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ڈبے بھی پٹری سے اتر گئے ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

35 minutes ago

Allahabad High Court: الہ آباد ہائی کورٹ نے افسران کی سرزنش کی، 3707 پوسٹ مارٹم میں سے پولیس نے صرف 2 کی آن لائن درخواست دی

ہائی کورٹ کی سختی کے بعد میڈیکو لیگل اور پوسٹ مارٹم رپورٹس اب سی سی…

36 minutes ago

Former Captain Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے 15 ماہ بعد جڑا بین الاقوامی سنچری، زمبابوے کے خلاف 126 رنز کی شاندار اننگز

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ہرمن پریت کور نے دوسرے ون ڈے میں…

1 hour ago

Bangladesh Port Contract: بنگلہ دیش نے بندرگاہ کا ٹھیکہ ڈنمارک کے مارسک گروپ کو دیا، چین کے پلان کو جھٹکا

چٹاگانگ بندرگاہ کے لادیا کنٹینر ٹرمینل کے لیے 30 سالہ معاہدہ، چین پر مکمل انحصار…

1 hour ago