بین الاقوامی

US Firing: امریکہ میں فائرنگ سے خوف و ہراس! ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

US Gun Shooting: امریکہ ایک بار پھر گولیوں کی آواز سے لرز اٹھا ہے۔ امریکہ کے شہر شکاگو کے مضافاتی علاقے میں فائرنگ سے متعلق ایک واقعہ کی خبر سامنے آئی ہے۔ امریکہ کے شہر شکاگو کے مضافاتی علاقے میں گزشتہ اتوار (21 جنوری) کو تین مختلف مقامات پر کل 8 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے پر ریاست الی نوئس کے پولیس حکام نے بتایا کہ ایک ہی شخص نے 8 افراد کو قتل کیا ہے اور فی الحال فرار ہے۔

اے پی کی رپورٹ کے مطابق ریاست الی نوئس میں شکاگو کے قریب واقع جولیٹ ول کاؤنٹی کی پولیس نے بتایا کہ وہ ابھی تک قتل کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، پیر (22 جنوری) کی شام صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ قتل کرنے والا شخص متاثرین کو جانتا تھا۔ اتوار اور پیر کو تین مختلف مقامات سے مقتولین کی لاشیں ملی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وارننگ جاری

امریکہ میں قتل کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے سوشل میڈیا پر وارننگ جاری کردی۔ انہوں نے ملزم کو مسلح اور خطرناک قاتل قرار دیا۔ جولیٹ پولیس چیف ولیم ایونز نے کہا کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی ٹاسک فورس مشتبہ شخص کی تلاش میں مقامی پولیس کی مدد کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مردوں میں سے ایک کی لاش اتوار کو ول کاؤنٹی کے ایک گھر سے ملی۔ اس کے بعد جولیٹ میں واقع دو گھروں سے باقی 7 افراد کی لاشیں ملیں۔

پیر کی شام متاثرین کے گھروں کے باہر پریس کانفرنس کے دوران ولیم ایونز نے کہا کہ میں 29 سال سے پولیس اہلکار ہوں اور یہ شاید میرا اب تک کا بدترین تجربہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Danish Kaneria on Ram Mandir: ‘مبارک ہو! ‘بھگوان رام آگئے’، پاکستان کے سابق کرکٹر نے پران پرتشٹھا کا منایا جشن

فیس بک پوسٹ میں ملزم کے بارے میں معلومات

پیر کی سہ پہر ایک فیس بک پوسٹ میں، جولیٹ پولیس نے کہا کہ وہ مردہ پائے گئے لوگوں کی تفتیش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشتبہ ملزم کی تصاویر بھی شیئر کیں اور ملزم کی گاڑی کی شناخت بھی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام رومیو نینس ہے۔ اس کی عمر صرف 23 سال ہے۔ اس کے پاس سرخ رنگ کی ٹویوٹا کیمری کار بھی تھی، جسے وہ چلا رہا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

26 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

26 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago