ڈنمارک میں اسرائیل کے سفارتخانے کے باہر دو بم دھماکے ہوئے ہیں ۔ دھماکہ کرنے والے کون لوگ ہیں اور یہ کیسے دھماکہ ہوا اس کی تحقیق ہورہی ہے ،البتہ ڈنمارک کی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کوپن ہیگن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ا ن دونوں دھماکوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔وہیں حملے پر اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے رابطہ کرنے پر اسرائیلی سفارتخانہ فوری طور پر تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں تھا۔
واضح رہے کہ کوپن ہیگن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا، جب ایران نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بدلے میں اسرائیل پر میزائل داغے۔ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ کے حملے کے بعد جب سے حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ شروع ہوئی ہے، دنیا بھر میں متعدد اسرائیلی سفارت خانے مبینہ ٹارگٹ حملوں کی زد میں آ چکے ہیں۔اور اب یہ تازہ معاملہ ڈنمارک کا ہےجہاں دو دھماکے ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…