انٹرٹینمنٹ

‘Jaat’ theme song out: فلم ’جاٹ‘ کا تھیم سانگ آؤٹ، دکھا سنی دیول کا سویگ

ممبئی: سنی دیول اور رندیپ ہڈا اسٹارر آنے والی ایکشن فلم ’جاٹ‘ کے میکرز نے فلم کا تھیم سانگ جاری کردیا ہے۔ گانے میں دیول کا سویگ دیکھنے کو ملا۔ دیول کا یہ ہائی انرجی ٹریک ان کی سویگ اور مضبوط جاٹ اوتار کو ظاہر کرتا ہے۔ توانائی سے بھرپور گانے نے اداکار ہر بیٹ کے ساتھ اعتماد اور جوش و خروش سے بھر پور نظر آئے۔

’جاٹ تھیم سانگ‘ میں سنی دیول کو کرتا، پاجامہ اور پگڑی پہنے دیکھائی دے رہے ہیں۔ سنی دیول نے گانا انسٹاگرام پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، ’’سب سے پیاری، جاٹ کی دوستی۔ جاٹ سے دشمنی پڑے گی بھاری۔ دمدار ’جاٹ تھیم سانگ‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔‘‘

’جاٹ تھیم سانگ‘ سے پہلے میکرز نے فلم کے گانے ’ٹچ کیا‘ اور ’اوہ راما شری راما‘ ریلیز کیے تھے۔ تھمن ایس کا تیار کردہ گانا ’اوہ راما سری راما‘ کو بنانے والوں نے 6 اپریل کو وارانسی کے نمو گھاٹ پر رام نومی کے موقع پر ریلیز کیا تھا۔ اس تقریب میں سنی دیول، رندیپ ہڈا، ونیت کمار سنگھ اور پروڈیوسر ٹی جی وشوا پرساد نے بھی شرکت کی تھی۔

اس سے قبل میکرز نے ڈانس نمبر ’ٹچ کیا‘ جاری کیا تھا، جس میں اداکارہ اروشی روتیلا، رندیپ ہڈا اور ونیت کمار سنگھ کے ساتھ تھرکتی نظر آئی تھیں۔

’جاٹ‘ کو گوپی چند مالینی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں سنی دیول کے ساتھ رندیپ ہڈا، ونیت کمار سنگھ، سیامی کھیر اور ریجینا کیسینڈرا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم میں اداکار رندیپ ہڈا خطرناک ولن ’راناتنگا‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔

معلومات کے مطابق اپنے ولن کردار کے لیے رندیپ ہڈا نے اپنے بالوں کو بڑھایا اور اپنے جسم پر کام کیا تاکہ ان کا کردار زیادہ خطرناک نظر آئے۔ یہ فلم میتری مووی میکرز اور پیپلز میڈیا فیکٹری نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کی ہے۔ ’جاٹ‘ ہندی کے ساتھ ساتھ تمل اور تیلگو میں 10 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

6 minutes ago

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

10 hours ago