ر یپر کانیے ویسٹ
Twitter:ٹوئٹر نے مشہور امریکی ریپر کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تشدد اکسانے کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔کانیے ان دنوں یہود مخالف بیانات کی وجہ سے تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ ریپر کانیے نے ایک حالیہ انٹرویو میں ہٹلر کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ تانا شاہوں کو پسند کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر ایسی تصویر پوسٹ کی تھی جسے ٹوئٹر نے قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
امریکی ریپر کانیے نے حال ہی میں ٹویٹر پر واپسی کی۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا تاہم ایلون مسک کے حصول کے بعد ان کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا گیا۔ تقریباً دو ہفتوں کے بعد ٹوئٹر نے ایک بار پھر کا ئینے کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔
امریکی ریپر کانیے ویسٹ نے اپنے ہینڈل پر ایک پوسٹ کی تھی۔ جس میں سواستیک کی تصویر نظر آرہی تھی۔ ٹوئٹر نے اس پوسٹ کو اپنے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں لکھا کہ معطلی تشدد کو بھڑکانے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ مسک نے مزید لکھا کہ میری پوری کوشش کے باوجود ا نہوں نے تشدد بھڑکانے کے خلاف ہمارے اصول کی دوبارہ خلاف ورزی کی۔ ٹوئٹر کے علاوہ امریکی ریپر کانیے ویسٹ پر بھی انسٹاگرام جیسے کئی سوشل میڈیا پر پابندی عائد ہے۔
ریپر کانیے نے نہ صرف یہود دشمنی بلکہ بلیک لائیوز میٹر موومنٹ کا بھی مذاق اڑایا ہے۔ وہ پیرس فیشن ویک میں ایک ٹی شرٹ پہن کر پہنچے جس پر وائٹ لائیوز میٹر لکھا ہوا تھا۔ اس کے بعد ریپر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جارج فلائیڈ کی موت پولیس کے ہاتھوں نہیں بلکہ منشیات کے استعمال کی وجہ سے ہوئی۔ اس بیان پر جارج کی بیٹی نے ویسٹ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…
جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…
اکھیل وشو گایتری پریوار کے زیر اہتمام صوبائی شکشک گریما سمیلن میں ریاست بھر سے…
اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…