بین الاقوامی

Elon Musk Richest: ایلون مسک پھر بنے دنیا کے سب سے امیر شخص

Elon Musk Richest: ارب پتی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ بلوم برگ کے لگاتار اپ ڈیٹ ہونے والے ارب پتی  انڈیکس کے مطابق ۱۸۷ ارب ڈالر کے ساتھ ایلون مسک نے ایک بار پھر ارب پتیوں کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال ہی امیروں کی لسٹ میں پہلے مقام پر پہچنے والے فرانسیسی لگزری برانڈ لوئس فائنانس کے سی ای او برانارڈ ارنالٹ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

کتنی ہوئی ایلون مسک کی جائداد

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایلون مسک کی کل دولت 187.1 بلین ڈالر ہے۔ اس کے ساتھ ہی برنارڈ ارنولٹ کے اثاثوں کا تخمینہ 185.3 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔

مسک دوبارہ نمبر 1 تک کیسے پہنچے؟

ایلون مسک جو کہ پچھلے سال امیروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے تھے، ان کی دولت میں 2023 میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ ان کی آٹو کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں اضافہ ہے۔ اس سال ٹیسلا کے اسٹاک میں 90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کی وجہ سے ایلون مسک نے 2023 میں ہی اپنی دولت میں 36 فیصد یعنی 50 ارب ڈالر کا اضافہ کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دسمبر کے آخر تک مسک کے اثاثے 137 ارب ڈالر تک پہنچ چکے تھے۔ اس دوران وہ اپنی دولت میں 200 بلین ڈالر کا نقصان کرنے والے پہلے شخص بن گئے۔

ٹویٹر کی خریداری کے بعد  نیٹ ورتھ میں کمی واقع ہوئی

اکتوبر میں ٹویٹرکے 44 بلین ڈالرکے حصول کے صرف ایک ہفتہ بعد، کمپنی کی آمدنی میں تیزی سے کمی واقع ہوئی، جس کا الزام ایلون مسک نے مشتہرین پر دباؤ ڈالنے والے کارکن گروپوں پر لگایا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے بعد ہی مسک نے کمپنی میں آدھے سے زیادہ ملازمین کو کم کر دیا اور مائیکروبلاگنگ سائٹ پر بلیو سبسکرپشن سروس شروع کر دی۔ یہی نہیں کمپنی کے سان فرانسسکو ہیڈ کوارٹر سے یادگاری اشیاء بھی نیلام کی گئیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

5 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago