بین الاقوامی

Trump’s warning after ‘air strike’ on Iran: ’’یا تو امن ہو گا یا تباہی…‘‘، ایران پر ’ایئر اسٹرائیک‘ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی تین بڑی ایٹمی تنصیبات فرڈو، نطنز اور اصفہان پر امریکی حملے کے بعد پریس کانفرنس کی۔ اس دوران ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کا مقصد ایران کی ’جوہری افزودگی کی صلاحیت‘ کو تباہ کرنا ہے۔ امریکہ ایران کے جوہری خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل کے ساتھ تنازع ختم نہ کیا تو وہ مزید درست حملے کرے گا۔ ایران پر امریکہ نے یہ حملے ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 4.30 بجے کیے۔

’’40 سال سے امریکہ کے خلاف کام کر رہا ہے ایران‘‘

ایران پر فضائی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران گزشتہ 40 سال سے امریکہ کے خلاف کام کر رہا ہے۔ کئی امریکی اس نفرت کا شکار ہو چکے ہیں، اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب یہ اور نہیں چلے گا۔

ٹرمپ نے کہا، ’’یا تو امن ہو گا یا تباہی۔ ابھی کئی اہداف باقی ہیں، اگر امن جلد نہیں ہوا تو ہم دوسرے اہداف پر مزید درست حملے کریں گے۔‘‘ اس کے ساتھ ٹرمپ نے کہا کہ جن اہداف کا انتخاب کیا گیا وہ سب سے مشکل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے امریکی بمباری: ایرانی جوہری ایجنسی

’’کوئی دوسری فوج نہیں جو ایسا کر سکتی ہو‘‘

ایران پر فضائی حملے کے بعد امریکی صدر نے ’ٹرتھ‘ پر لکھا، ’’ہم نے ایران کے تین جوہری مقامات پر اپنا انتہائی کامیاب حملہ مکمل کر لیا ہے، جن میں فرڈو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔ تمام طیارے اب ایران کی فضائی حدود سے باہر ہو ہیں۔ ہمارے عظیم امریکی جنگجوؤں کو مبارک۔ دنیا میں کوئی دوسری فوج نہیں جو ایسا کر سکتی ہو۔ اب امن کا وقت ہے! اس معاملے پر آپ کی توجہ کے لیے شکریہ!

یہ بھی پڑھیں: ایران-اسرائیل جنگ میں امریکہ کی ڈائریکٹ انٹری، ایران کے تین جوہری مراکز پر کیا حملہ

’’ایران پر مزید بڑے حملے کیے جائیں گے‘‘

ایک اور پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب تنازع ختم کرنے پر راضی ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایران سے امن قائم کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ایران نے ایسا نہیں کیا تو اس پر مزید بڑے حملے کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi congratulates Antim Panghal: وزیراعظم مودی نے انتم پنگھل اور خواتین گولف ٹیم کو سلور میڈل جیتنے پر دی مبارکباد

انتم نے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور جیتا۔ پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور…

13 minutes ago

Pappu Yadav: پٹنہ اور دہلی کو پتہ ہی نہیں کہ چھپرا ڈوب گیا، پپو یادو بولے- 5 دن سے لوگ بھوکے ہیں

پپو یادو نے مرکزکی حکومت اور بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا…

36 minutes ago

Heart Attack and Cardiac Arrest: ہارٹ اٹیک اور کارڈیک اریسٹ میں جانئے کیا ہے فرق؟

ہارٹ اٹیک کی علامات اچانک ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ان میں سینے میں درد یا دباؤ،…

2 hours ago

Shubman Gill: شبھمن گل نے دھونی-گانگولی کے ریکارڈ کی برابری کی، ویسٹ انڈیز کے خلاف رقم کی تاریخ

شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 110 رنز کی…

2 hours ago

Netanyahu Invites Smit Machchhar for Independence Day: نیتن یاہو نے کیپٹن  اسمت مچھّار کو بتایا دنیا کا ہیرو، اسرائیل کے یوم آزادی پر خصوصی دعوت

انتہائی سنگین صورتحال کے باوجود کیپٹن اسمت مچھّار نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے طیارے…

3 hours ago

Sanjay Nirupam: ممبئی میں سی جے پی احتجاج پر سنجے نروپم نے اٹھائے سوال، شیواجی پارک میں مظاہرے پر کارروائی کا مطالبہ

نروپم نے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ رکھنا ہے اور تمام شہریوں کی سلامتی…

3 hours ago