بین الاقوامی

Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi warned the US: ’’امریکی حملے کے نتائج سنگین ہوں گے، ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے‘‘، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا امریکہ کو خبردار

امریکہ نے آج دن کے اوئل میں ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملے کے ساتھ ہی اسرائیل ایران جنگ میں ایک طرح سے باضابطہ انٹری کر لی ہے۔ حالاں کہ امریکی صدر نے ایک مکمل طور پر کامیاب حملہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے فوردو سمیت ایران کی تین جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، تاہم ایران نے اس کی تردیدی کی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ ان تنصیبات پر حملہ ضرور ہوا ہے، لیکن یہ تباہ نہیں ہوئے ہیں اور اس کے نیوکلیئر وسائل محفوظ ہیں۔

دریں اثنا ایران کی جانب سے پہلا آفیشیل بیان سامنے آ گیا ہے اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ’’سنگین نتائج‘‘ سے خبردار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں عراقچی نے لکھا کہ ’’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن امریکہ نے ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور این پی ٹی کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔‘‘

ایران اپنے دفاع میں ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’’آج صبح ہونے والے واقعات اشتعال انگیز ہیں اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے ہر رکن کو اس انتہائی خطرناک، لاقانونیت اور مجرمانہ رویے پر چوکنا ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کی دفعات کے مطابق، جو اپنے دفاع میں جائز ردعمل کی اجازت دیتا ہے، ایران اپنی خودمختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کے لیے تمام اختیارات محفوظ رکھتا ہے۔‘‘

اسرائیل اور ایران کی اس جنگ میں امریکہ کی شمولیت کے بعد خطے میں حالات مزید خراب ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان میں بھی ’سنگین نتائج‘ کے طور پر اس جانب اشارہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حملے کے بعد ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کی تو اس پر مزید خطرناک حملے کیے جائیں گے، تاہم ایرانی وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ’’ایران اپنی حفاظت کے لیے جائز ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago