بین الاقوامی

Dubai:دبئی عمارت  سے گرکر پانچ سالہ ہندوستانی نژاد بچی کی موت

 دبئی کے القصیص میں ایک پانچ سالہ ہندوستانی نژاد بچی ایک عمارت سے گر کر ہلاک ہو گئی۔ خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق، لڑکی 10 دسمبر کی رات تقریباً 9.30 بجے البستان سینٹر کے قریب اپارٹمنٹ کی نویں منزل سے کھلی کھڑکی سے گری۔

ایک پڑوسی نے کہا، یہ بہت ہی چھوٹی  سی کھڑکی ہے اور اس میں بچے کا داخل ہونا تقریباً ناممکن ہے۔

میں نہیں جانتا کہ یہ  حادثہ کیسے ہوا، لیکن یہ بہت ہی افسوسناک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بچہ بہت پیارا تھا، ہمیشہ مسکراتا تھا۔

اخبار نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد، خاندان آخری رسومات کے لیے بچی کو ہندوستان لے کر آئے گا۔

اس سال متحدہ عرب امارات میں پیش آنے والا یہ تیسرا حادثہ ہے جس میں  پانچ سالہ بچی کی موت ہوگئی ہے۔

گزشتہ ماہ شارجہ میں الطاوون کے علاقے میں ایک عمارت کی 14ویں منزل سے گرنے سے ایشیائی نژاد ایک تین سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا تھا۔

فروری میں، شارجہ میں کنگ فیصل اسٹریٹ پر واقع ایک رہائشی ٹاور کی 32ویں منزل سے گرنے کے بعد ایک 10 سالہ ایشیائی لڑکا ہلاک ہوگیا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago