بین الاقوامی

U.S. Presidential Election 2024: صدارتی انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی پیشین گوئی، کملا ہیرس کا نام لے کر کہہ دی یہ بات!

امریکہ میں صدارتی انتخابات نومبر میں ہوں گے۔ ان انتخابات سے قبل کملا ہیرس نے ایک انٹرویو میں اپنی پالیسیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے اپنی پالیسیوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا جواب دیا۔ ان کے انٹرویو کو اب ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں  نے کہا ہے کہ  انہیں نہیں لگتا کہ وہ امریکہ کے مخالفین کو سنبھال سکتی ہیں۔

کملا ہیرس کو نشانہ بنایا

کملا ہیرس کو نشانہ بناتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیا آپ نے کملا ہیرس کی ویڈیو دیکھی ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ وہ امریکہ کے مخالفین کو سنبھال سکتی ہے؟ مجھے ایسا نہیں لگتا۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ روس، چین اور شمالی کوریا کے خلاف ملک کو سنبھال سکتی  ہیں؟ مجھے ایسا نہیں لگتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا

پنسلوانیا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ‘اگر وہ اقتدار میں آئے تو مہنگائی پر قابو کریں گےاور ملک کو بہتر بنائیں گے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور آزادی اظہار کا بھی تحفظ کریں گے۔

یہ بات کملا ہیرس نے اپنے انٹرویو میں کہی

اس سے قبل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا تھا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ میری پالیسی اپروچ اور فیصلوں کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ میری اقدار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔’ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میری اولین ترجیحات میں سے ایک متوسط ​​طبقے کو مضبوط کرنا ہے اوراس کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔’ ٹرمپ کے نسل پرستانہ ریمارکس پر انہوں نے کہا، ‘وہ وہی پرانا راگ  گاتے رہتے ہیں۔ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kashi Tamil Sangamam 5.0: کاشی تمل سنگمم 5.0 کے تحت فوٹوگرافی مقابلے اور بھجن شام کا انعقاد، کاشی اور تمل ناڈو کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی عکاسی

بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبا نے تاریخی کاماکوٹیشور مندر کے فن تعمیر کو کیمرے میں…

19 minutes ago

PM Modi Shared Nirmala Sitharaman’s Article: وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کیسے غربت کے خلاف بھارت کی لڑائی بدل رہی ہے کروڑوں لوگوں کی زندگی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ایک مضمون…

24 minutes ago

مغربی بنگال کا بھی تبدیل ہوگا نام، وزیراعلیٰ نے کردیا بڑا اعلان، شوبھیندو حکومت اسمبلی میں پیش کرے گی تجویز

دراصل مغربی بنگال کو انگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی…

35 minutes ago

Nirmala Sitharaman On Poverty Alleviation India: وزیر اعظم مودی کے کس منتر سے 50 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکلے؟ نرملا سیتارمن نے بتائی پوری تفصیل

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لنکڈ اِن پر شائع اپنے تفصیلی مضمون میں کہا…

42 minutes ago