بین الاقوامی

Danny Lambo, Converted to Islam : معروف برطانوی ارب پتی ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا

برطانیہ کے ارب پتی کاروباری اور ٹی وی سٹار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ڈینی لیمبو نے اپنے قبول اسلام کا اعلان انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے احرام میں اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ڈینی حال ہی میں ایک کاروباری دورے پر سعودی عرب گئے تھے ان کی ملاقات عبدالباسط نامی شخص سے ہوئی ہے اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ڈینی نے عبدالباسط کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ اسلام قبول کرنے کے فورا بعد وہ مکہ مکرمہ گئے اور عمرہ ادا کیا۔

برطانوی ٹی وی سٹار نے اپنے نام کا اخری حصہ لمبورگنی کار کے نام پر اختیار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شامل اطالوی گاڑی لیمبرگینی سے متاثر ہو کر اپنا نام ڈینی کیرن سے ڈینی لیمبو رکھنے والے ارب پتی برطانوی تاجر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔ڈینی لیمبو نے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں ڈینی کو خانہ کعبہ کے سامنے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پوسٹ کیساتھ انہوں نے لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے کر جائے گی۔

ڈینی لیمبو نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ کاروبار کیلئے سعودی عرب گیا اور کام جلدی ختم ہونے پر ایک شخص مجھے مکتہ المکرمہ لے گیا جہاں میرے نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا، اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہوئی ہے۔نومسلم ڈینی لیمبو نے 16 سال کی عمر میں تعلیم چھوڑ کر گلوکاری کو پیشے کے طور پر اپنایا تھا، ہوٹل کے کاروبار میں حاصل ہونے والے نفع سے وہ 22 سال کی عمر میں کروڑ پتی لوگوں کی فہرست میں شامل ہو گئے تھے، ڈینی کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 50 ملین پاؤنڈ ہے جن میں سے زیادہ تر انہوں نے ہوٹل کے کاروبار سے کمایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے بھی اسلام قبول کرلیا تھا۔ آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45 سال چرچ کو دیئے، اس کے بعد قبول اسلام کرکے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سابق پادری نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی ہے اور مسیحی نوجوان ان کو ایک ہمہ جہت شخصیت کے طورپر دیکھتے تھے۔ انہوں نے آسٹریلوی مسیحی برادریوں میں ایک معزز پادری کے طور پر مقام حاصل کیا۔نو مسلم عبدالرحمن نے ابھی تک مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے، ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگ حیران ہوگئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Congratulates Indian Teams :چیس اولمپیاڈ میں سلور اور برونز میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے بھارتی ٹیم کو دی مبارکباد

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…

1 hour ago

Cockroach Janata Party: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو آشوتوش رنکا کا چیلنج، کہا-ابھی تو صرف شروعات ہوئی ہے

آشوتوش رنکا نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ پولیس نے انہیں مبینہ طور پر…

3 hours ago