سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مشرقی شہر ظہران میں ملاقات کی ہے۔اتوار کو سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ایس پی اے نے کہا ہے کہ ’دیرپا جنگ بندی اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بلاتعطل رسائی سمیت مسئلہ فلسطین کا قابل اعتبار حل تلاش کرنے کی کوششوں اور دو ریاستی حل جو فلسطینی عوام کی خواہشوں اور جائز حقوق پر پورا اترے، پر بھی بات ہوئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور جیک سلیوان نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں کے حتمی مسودوں کا جائزہ لیا، جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ان معاہدوں کو ریاض کی جانب سے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں کا حصہ سمجھا جارہا ہے، جو غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد سے پیچیدہ ہوئیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق جیک سلیوان دورہ سعودی عرب کے بعد اس تنازع پر بات کرنے کے لیے اسرائیل بھی جائیں گے۔
یاد رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کچھ عرصے سے اس کوشش میں ہے کہ سعودی عرب، واشنگٹن کے ساتھ مضبوط سیکیورٹی تعلقات کے بدلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاہدہ کرے۔گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ میں شروع ہونے والے تنازع سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹریو میں کہا تھا کہ ہم تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے دن بدن معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔تاہم، گزشتہ 7 ماہ کے دوران غزہ میں ہونے والی تباہی اور ہزاروں فلسطینوں کی شہادت نے ان تمام کوششوں کو نقصان پہنچایا۔اسرائیل کے اعدادوشمار کے مطابق حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں ایک ہزار 170 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد سویلینز کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…