بین الاقوامی

Earthquake In Colombia: کولمبیا: 7.4 کی شدت سے زمین لرز گئی، کم ازکم 20 افراد ہلاک، متعدد ممالک میں خوف و ہراس

بوگوٹا: لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں پیرکے روز7.4 شدت کے طاقتورزلزلے نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کردیا۔ زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ شدید جھٹکوں کے باعث کئی عمارتوں کونقصان پہنچا، جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ گھروں اورعمارتوں سے باہرنکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ کولمبیا کی راجدھانی بوگوٹا کے علاوہ پڑوسی ممالک وینزویلا اورایکواڈورمیں بھی محسوس کئے گئے۔

زلزلے کا مرکز کہاں تھا؟

کولمبیا کی نیشنل یونٹ فارڈیزاسٹررسک مینجمنٹ (یواین جی آرڈی) کے مطابق زلزلے کا مرکزبوگوٹا سے تقریباً 400 کلومیٹرمغرب میں سان ہوزے ڈیل پالمرکے قریب بتایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 6.6 میگنی ٹیوڈ ریکارڈ کی گئی اوراس کا مرکززمین سے تقریباً 79 کلومیٹرکی گہرائی میں تھا۔ شدید جھٹکوں کے بعد کئی علاقوں میں لوگ گھبرا کراپنے گھروں اور عمارتوں سے باہرنکل آئے۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ بعض مقامات پر لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

کئی عمارتوں کو نقصان

چوکوکی گورنرنوبیا کیرولینا کورڈوبا کوری نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کیبڈومیں بھی متعدد عمارتوں کونقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ گورنرنے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے آنے والے وقت میں مزید جھٹکے محسوس کیے جانے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلے کے بعد مقامی انتظامیہ اورڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسیاں صورتحال پرمسلسل نظررکھے ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں عمارتوں اوردیگر بنیادی ڈھانچے کوپہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کی ترجیح لوگوں کی حفاظت یقینی بنانا اورممکنہ آفٹرشاکس کی صورت میں فوری طورپرامدادی وبچاؤ کارروائیاں انجام دینا ہے۔

بوگوٹا سمیت کئی علاقوں میں خوف و ہراس

راجدھانی بوگوٹا سمیت کولمبیا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد کچھ دیر کے لیے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پڑوسی ممالک تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے سے اس کی شدت اوروسیع اثرات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ فی الحال انتظامیہ کی جانب سے نقصانات اورزخمیوں سے متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو اورامدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dipke on detention of Ranka and Sourav: ’’جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے…‘‘، رانکا-سورو داس کی حراست پر ابھیجیت دیپکے کا ردعمل

ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…

23 minutes ago

Two more FIRs registered regarding the INDIA bloc: انڈیا اتحاد کے احتجاج پر دو مزید ایف آئی آر در، جانئے کن لیڈروں کے نام ہیں شامل؟

ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…

40 minutes ago