لکھنؤ: ادب، موسیقی اورہندوستانی تہذیبی ورثے کووقف جشنِ ادب ادبی میلے کی جانب سے ’کلچرل کارواں–وراثت، لکھنؤ 2026‘ کا دوروزہ پروگرام وشویشوریا ہال، 96، مہاتما گاندھی مارگ، راج بھون کالونی، دی مال ایوینیومیں شاندارثقافتی پیشکشوں کے ساتھ شروع ہوا۔ لکھنؤمیں منعقد ہونے والے جشنِ ادب ادبی میلے کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے۔ پہلے روزادب، کلاسیکی موسیقی، غزل، کتھک، شاعری اورسازوں کی مختلف پیشکش نے سامعین کومسحورکردیا۔ یہ پروگرام جشنِ ادب کے 15 شانداربرس مکمل ہونے اور’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پرمنعقد کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کا مقصد ادب، فن، موسیقی اورہندوستانی ثقافتی روایات کے تنوع کوایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا اورنئی نسل کواس عظیم ورثے سے جوڑنا ہے۔ پروگرام کا افتتاح الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے جسٹس راجیش سنگھ چوہان نے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ جشنِ ادب ادبی میلے کا ’کلچرل کارواں‘ گزشتہ 15 برسوں سے فن اورثقافت کونوجوان نسل تک پہنچانے کا کام پوری لگن اورسنجیدگی کے ساتھ کررہا ہے۔ انہوں نے جشنِ ادب کے بانی کنوررنجیت چوہان کی اس قابلِ ستائش کوشش کے لیے اپنی دعاؤں اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔ اس کے بعد معروف کتھک فنکارہ ڈاکٹررِچا جین اورگروپ نے ’کَتھا کتھک‘ پیش کیا۔
کتھک کی کلاسیکی باریکیوں اورداستان گوئی کے حسین امتزاج نے سامعین کوخاص طورپرمتاثرکیا۔ اس کے بعد پدم شری ڈاکٹریش گلاٹی کی سیکسوفون پیشکش نے موسیقی کے شائقین کومسحورکردیا۔ پہلے روزمنعقد ہونے والے ’یوا بہار–یوتھ پوئیٹک سمپوزیم‘ میں نوجوان شعرا اکھنڈ پرتاپ سنگھ، لوکیش ترپاٹھی، درد فیض خان، نوازقمر، گلاب منتظراورآدرش شریواستونے اپنی تخلیقات پیش کیں۔ نوجوان قلم کاروں کی پیشکش نے پروگرام میں نئی توانائی اورادبی جوش پیدا کردیا۔اس کے بعد ثاقب خان اورگروپ نے کلاسیکی، نیم کلاسیکی اورغزل گائیکی کی پیشکشوں سے محفل کوموسیقی سے سرشارکردیا۔ دن کی ایک اورخوبصورت پیشکش ’شبد رنگ‘ شعری نشست رہی۔ اس میں عزم شاکری، کنوررنجیت چوہان، جاوید مشیری، ڈاکٹرسنیل پنوار، پروفیسررحمان مصور، رنجن نگم، حمزہ بلال، شہبازطالب، ابھشریشٹھ تیواری سمیت کئی قلم کاروں نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔ مختلف ادبی رنگوں سے سجی اس نشست نے ہال میں موجود ادب کے شائقین کودیرتک محظوظ کئے رکھا۔
شام کی اہم کشش قوالی رہی
شام کی اہم کشش رئیس انیس صابری اورگروپ کی قوالی رہی۔ ان کی قوالی نے محفل میں صوفیانہ رنگ بھر دیا اور لکھنؤ کے سامعین کومسحورکردیا۔ ان کی پیشکش پرناظرین نے زوردار تالیوں کے ساتھ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ منتظمین کے مطابق، ’کلچرل کارواں–وراثت، لکھنؤ 2026‘ ادب، موسیقی، فن اورہندوستانی ثقافتی روایات کوایک پلیٹ فارم پرلانے کی کوشش ہے۔ اس کا مقصد نئی نسل کوفن وثقافت سے روشناس کرانے کے ساتھ ملک کے عظیم ثقافتی ورثے سے جوڑنا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…