بین الاقوامی

Close aide of Osama Bin Laden, arrested: اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی پاکستان کے لاہور سے ہوا گرفتار، پنجاب پولیس نے کیا دعویٰ

پڑوسی ملک پاکستان میں  اسامہ بن لادن کے ایک قریبی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی اور القاعدہ کے سینیئر کمانڈر محمد امین الحق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہیں صوبہ پنجاب کے ضلع کی تحصیل سرائے عالمگیر سے گرفتار کیا گیاہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس طرح کا کوئی دہشت گرد آتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا دہشت گرد 2007 میں گرفتار ہوا تھا اور اس نے چار سال سزا کاٹی تھی، دشمن ملک کی ایجنسی نے اس پر بہت پروپیگینڈا کیا تھا۔

یہ دہشت گرد اگست 2021 سے افغانستان میں دکھائی دیا تھا اور حال ہی میں پاکستان داخل ہوا، اس سطح کا دہشت گرد پاکستان میں کیا کر رہا تھا تفتیش کر رہے ہیں۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ’سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام نے کہا کہ دہشت گردی  کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ اسامہ بن لادن سنہ 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوجی آپریشن میں مارے گئے تھے۔ماضی میں بین الاقوامی طور پر مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ڈی آئی جی کے بقول اس دہشت گرد کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ بھی ہے، اس دہشتگرد کے شناختی کارڈ پر لاہور اور ہری پور کے ایڈریس درج ہیں، یہ پاکستان میں کیسے آیا اور کس آئی ڈی سے ٹریول کیا، تفتیش کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago