بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کے روز لبنانی حزب اللہ کے لیڈر حسن نصر اللہ پر حملے اور ہلاکت کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ اطلاعات کے مطابق 27 ستمبر کو اسرائیل نے لبنان کے شہر بیروت میں ایک فضائی حملہ کیا جس میں حزب اللہ کے لیڈر نصر اللہ جاں بحق ہو گئے۔ اس پر چین کا کیا تبصرہ ہے؟
چینی ترجمان نے جواب میں کہا کہ چین متعلقہ واقعات پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہے اور بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی پر انتہائی فکر مند ہے۔ چین لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرتا ہے، بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے اور تنازعات اور علاقائی کشیدگی کو بڑھانے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ چین اس میں ملوث فریقوں خصوصاً اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور تنازعہ کو مزید بڑھنے یا کنٹرول سے باہر ہونے سے روکیں۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی غزہ پٹی کے تنازعہ کے بعد زیادہ بڑھی ہے۔ اولین ترجیح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا، غزہ پٹی میں جلد از جلد جنگ کا خاتمہ اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھنا ہے۔
(بشکریہ- چائنا میڈیا گروپ، بیجنگ)
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…