بین الاقوامی

Cambodia Hotel Fire:کمبوڈیا کے کیسینو میں لگی آگ ، مرنے والوں کی تعداد 10 ہوئی ، 50 سے زائد افراد زخمی

Cambodia Hotel Fire :کمبوڈیا کے ایک ہوٹل میں آگ  لگنے سے تقریبا دس لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمبوڈیا کے ہوٹل گرینڈ ڈائمنڈ سٹی میں لگی اس آگ میں تیس لوگ جھلس گئے  ہیں ۔ ہوٹل میں آگ صبح ساڑھ آٹھ بجے لگی ۔ آگ سے جھلسنے سے کی وجہ سے کافی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

نیوز ایجنسی اےایف پی کے مطابق اس ہوٹل کے کیسینوں میں بڑی ہلچل تھی۔ وہاں اس آگ کی وجہ سے تقریبا پچاس لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ اس  حادثہ کے کچھ ویڈیو سوشل میڈیا پر

وائرل ہورہے ہیں۔ جن میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کی لپٹیں  کیسے آسمان چھو رہی ہیں۔ دوسری ویڈیو کلپ میں چھت کا ایک بڑا حصہ جلتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے۔
https://twitter.com/Top_Disaster/status/1608298179359019008

آگ لگتے ہیں کچھ لوگ جان بچانے کے لئے کئی منزلہ اونچی عمارت کی کھڑکی سے چھلانگ لگانے کو مجبور ہوگئے۔ وہیں ہوٹل کے دیگر حصے جلے ہوئے اور کھوکھلے دیکھائی دے رہے ہیں۔ اس بیچ کیسینوکے ورکر عمارت کی سیڑھیوں پر بھاگتے ہوئے نظر آرہیں ہیں ۔ عمارت کے ڈھانچے کا کچھ حصہ گرگیا ہےاور ایک دوسرا حصہ کچھ جھکا ہوا دیکھائی  دے رہا رہا ہے۔

آگ کے شعلے تقریباً 6 گھنٹے تک مقامی لوگوں کو خوفزدہ کرتے رہے۔ ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگوں نے اپنا اپنا  رولادا کیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے تھائی لینڈ سے ہنگامی عملے کو لایا گیا ہے۔ اس دوران فائر بریگیڈ کو 53 افراد کو بحفاظت نکالنے میں بھی کامیابی ملی ہے۔ فائر فائٹرز نے بتایا کہ آگ پر تقریباً قابو پا لیا گیا ہے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے ہوٹل کے کمروں کی احتیاطی تلاش جاری ہے۔

 

-بھارت ایکسپریس

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

1 hour ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

2 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

3 hours ago