بین الاقوامی

COP 33 in India: برکس لیڈران نے کی بھارت کی میزبانی میں COP 33 کے انعقاد کی حمایت، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عزم کا کیا اعادہ

برکس ممالک کے لیڈران نے 2028 میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (UNFCCC) کے 33ویں کانفرنس آف دی پارٹیز (COP 33) کی میزبانی کے لیے بھارت کی جانب سے امیدواری پیش کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ اعلان اتوار کے روز 17ویں برکس (BRICS) سربراہی اجلاس کے دوران ایک مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برکس ممالک نے ماحولیاتی تحفظ، پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کے تناظر میں پیرس معاہدے کے مقاصد اور UNFCCC کے اہداف کے لیے اپنی اجتماعی وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔ لیڈران نے اس بات پر زور دیا کہ کثیرالجہتی تعاون ہی موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انھوں نے COP 30، جو 2025 میں برازیل کے شہر بیلیم میں منعقد ہوگی، کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اسے کامیاب بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر انھوں نے بھارت کی جانب سے COP 33 کی میزبانی کی امیدواری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنوبی ایشیا کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

کلائمٹ لیڈرشپ ایجنڈے کو بھی ملی منظوری

برکس ممالک نے برکس کلائمٹ لیڈرشپ ایجنڈا کو بھی منظوری دی، جو پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی قیادت کے عزم کی عکاس ہے۔ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جنوبی ممالک کے مابین تعاون عالمی حکمرانی کو مزید جامع اور پائیدار بنا سکتا ہے۔ انھوں نے تمام اقسام کے جنگلات، خاص طور پر ٹراپیکل جنگلات، کی اہمیت کو تسلیم کیا اور ’United for Our Forests‘ اقدام کی حمایت کی۔ انھوں نے بھارت کی ’Big Cats Alliance‘ کی بین الاقوامی سطح پر قیام کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کیا۔

عالمی لیڈران نے عالمی ماحولیاتی فنڈ (GEF) کی حکمرانی میں اصلاحات اور ترقی پذیر ممالک کی شراکت بڑھانے پر زور دیا، خاص طور پر مقامی برادریوں اور اصل باشندوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے وسائل تک آسان رسائی اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو منصفانہ بنانے کی بات کی گئی۔ اعلامیے کے آخر میں برازیل کی 2025 میں برکس چیئرمین شپ کو سراہا گیا اور 2026 میں بھارت کی مجوزہ چیئرمین شپ اور 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے انعقاد کی مکمل حمایت کی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

11 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

37 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago