بین الاقوامی

1030 children have been killed in Gaza since October 7th:جسمانی اعضاء، لاشوں کی شناخت بھی نہیں کی جا سکتی، کفن پر صرف ایک حوالہ نمبر درج ہے

1030 children have been killed in Gaza since October 7th: غزہ میں لاشوں کو دفنانے کے لیے اب کوئی جگہ نہیں ہے ۔کیونکہ قبرستان بڑی تعداد میں قبروں سے بھر گئے ہیں۔ اسپتالوں سے لائی گئی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 1030 بچے اسرائل کی بم باری میں شہید ہوگئے ہیں ۔ہر 15 منٹ میں ایک بچہ شہید ہورہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ملازمین نے غزہ کے الشفاء اسپتال سے ڈھیروں لاشوں کو منتقل کیا اور انہیں ٹرکوں میں لاد کر قبرستان کی طرف روانہ کیا۔ ان لاشوں کی شناخت بھی نہیں کی جا سکی۔ کفن پر صرف ایک حوالہ نمبر درج ہے۔

وزارت صحت کے ڈائریکٹرمنیرالبرش نے کہا کہ انہوں نے اس طریقہ کار کا سہارا اس وقت لیا جب انہیں قائم شدہ پروٹوکول کے مطابق متاثرین کو دفنانے کے لیے ضروری ہم سہولیات نہ مل سکیں۔

باقیات میں جسم کے اعضاء اور ان بچوں کی لاشیں شامل ہیں جو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مسخ ہو گئے تھے۔

فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے پیر کو علی الصبح غزہ شہر میں القدس اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی اور فضائی حملوں کی وجہ سے اسپتال میں ایمبولینسیں حرکت میں نہیں آسکیں۔

غزہ میں امدادی کارروائیاں تباہی کے دہانے پر:اونروا

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیل نے اسپتال کو انخلاء کی وارننگ دی۔مگر وہ بیمار اور زخمیوں کو سہولت سے باہر منتقل نہیں کر سکتا۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مشرق وسطیٰ (اونروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیاں تباہی کے دہانے پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اسکولوں اور جنوب میں اونروا کی دیگر سہولیات میں پناہ لینے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اور ہمارے پاس اب ان سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

غزہ میں وزارت صحت نے پیر کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پرجاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2,837 ہو گئی ہے ۔جب کہ زخمیوں کی تعداد 10,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بشکریہ :alarabiya

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

32 mins ago