بھارت ایکسپریس۔
Israel-Palestine War Hostage Video Released: فلسطین کے حماس گروپ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پرایک قیدی لڑکی کا ویڈیو جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی کو میڈیکل علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے ٹوٹے ہوئے دائیں ہاتھ میں پٹی کی جارہی ہے۔ ویڈیو کے دوسرے حصے میں لڑکی نے اپنے بارے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ میں میا شیم ہوں۔ میری عمر 21 سال ہے۔ میں غزہ میں ہوں، میں ہفتہ کی صبح سدیروٹ میں ایک پارٹی سے لوٹی تھی۔ میں ابھی غزہ میں ہوں۔ میرے زخمی ہاتھ کا علاج کیا گیا اور اس دوران سرجری میں تین گھنٹے کا وقت لگا۔
قابل ذکرہے کہ میا شیم ایک فرانسیسی-اسرائیلی شہری ہے۔ اس نے ویڈیو میں کہا کہ وہ میرا خیال رکھ رہے ہیں۔ مجھے دوا دے رہے ہیں۔ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے۔ میں بس اتنا چاہتی ہوں کہ مجھے جلدازجلد میرے والدین اورمیرے بھائی بہنوں کے پاس لے جاکرپہنچا دیں۔ پلیزجتنی جلدی ہوسکے مجھے یہاں سے نکال لیں۔
حماس نے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیا ویڈیو
حماس نے ٹیلی گرام چینل پرویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن ڈالتے ہوئے جانکاری دی کہ القاسم بریگیڈ کے مجاہدین غزہ میں ایک خاتون قیدی کو میڈیکل ٹریٹمنٹ دے رہے ہیں۔ اس خاتون کو الاقصیٰ لڑائی کے پہلے دن پکڑلیا گیا تھا۔ اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے میا کی ماں کیرین شیم کے حوالے سے کہا کہ حملہ شروع ہوتے ہی میں نے اس کے موبائل فون پرکال کیا تھا، اس کا (بیٹی میا شیم) فون گھنٹوں سے بج رہا ہے، لیکن کوئی جواب نہیں مل پایا تھا۔ میں نے ہرکسی کو بتایا کہ میری بیٹی لاپتہ ہے، لیکن کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔
متاثرہ لڑکی کی چچی کا ردعمل آیا سامنے
جیروشلم پوسٹ نے میا شیم کی چچی گیلٹ کے حوالے سے کہا کہ آج مجھے اہل خانہ نے چلّاتے ہوئے بلایا اور بتایا کہ انہوں نے میا شیم کو ٹیلی گرام پرایک ویڈیو میں دیکھا ہے۔ میں نے اسے دیکھا اور مجھے ایسا لگا کہ میں خواب دیکھ رہی ہوں۔ آخرکار میں نے اتنے وقت کے بعد لڑکی کو دیکھا۔ وہ بہت سہمی ہوئی لگ رہی ہے، لیکن سکون اس بات کا ہے کہ وہ زندہ ہے۔ خاتون نے کہا کہ میں اپنی لڑکی کو گھرپردیکھنا چاہتی ہوں۔ اس درمیان، اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں نے کہا کہ میا شیم کے اہل خانہ کو اس کی بیٹی کے اغوا کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…