ابوظہبی: ابوظہبی کے یہودی مذہبی ادارے چباد چیپٹر کے سفیر ربی زوی کوگن کی لاش اماراتی حکام نے برآمد کر لی۔ وہ جمعرات سے لاپتہ تھے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک مشترکہ بیان میں یہ اطلاع دی۔ ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانہ متحدہ عرب امارات میں کوگن کے خاندان سے رابطے میں ہے اور اسرائیل میں رہنے والے خاندان کے افراد کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مشترکہ بیان میں کوگن کے قتل کو ’یہود مخالف دہشت گردانہ عمل‘ قرار دیا گیا اور وعدہ کیا گیا کہ اسرائیل قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق YNET نیوز سائٹ نے بتایا کہ کوگن کی گاڑی ابوظہبی سے تقریباً 150 کلومیٹر (93 میل) دور العین میں ملی۔ نیوز سائٹ نے ذرائع کا حوالہ دیئے بغیر کہا کہ گاڑی میں جھگڑے کے آثار تھے۔
صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ وہ ‘دکھ اور غم و غصے کے ساتھ’ سوگ کرتے ہیں۔ ہرزوگ نے X پر ایک پوسٹ میں کہا: ’’یہ نفرت انگیز یہودی مخالف حملہ یہودی عوام کے دشمنوں کی غیر انسانی سلوک کی یاد دہانی ہے۔ہرزوگ نے متحدہ عرب امارات کے حکام کا ان کی ’فوری کارروائی‘ پر شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد قومی سلامتی کونسل نے متحدہ عرب امارات کو سفری انتباہ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں اسرائیل اور یہودیوں کے لیےخطرہ بنا ہوا۔
بتا دیں کہ کوگن کے پاس اسرائیلی مالڈووی دونوں کی شہریت تھی۔ وہ 2020 کے آخر میں امریکہ کی ثالثی میں ابراہم معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لا نے کے بعد سےابوظہبی چباد چیپٹر کا حصہ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
طیارے میں 67 مسافر سوار تھے، جن میں عملے کے 5 ارکان بھی شامل تھے۔…
سائبر حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 24 منٹ پر شروع ہوا۔ ایئر…
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اس کو 'غیر انسانی' قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا…
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اگلے تین دنوں تک گھنی دھند سے کوئی راحت…
قازقستان میں آذربائیجان ائیرلائن کے ایمبریر ای190 اے آر طیارے کے گرنے سے متعدد افراد…
ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق ’’ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہندوستان کے موسم میں…