بین الاقوامی

Khaleda Zia Was Given Slow Poison : ’خالدہ ضیا کو دیا گیا سلو پوائزن‘، بی این پی اسٹینڈنگ کمیٹی کا سنگین الزام، صحت میں بہتری کی کوئی اطلاع نہیں

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کی بگڑتی ہوئی صحت کے حوالے سے ملک بھر میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں دعاؤں اور عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران بی این پی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سینئر رہنما مرزا عباس نے ایک بڑا اور سنگین دعویٰ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عوامی لیگ حکومت کے دورِ اقتدار میں جیل میں قید کے دوران خالدہ ضیا کو ‘سلو پوائزننگ’ یعنی آہستہ اثر کرنے والا زہر دیا گیا تھا۔

یہ دعویٰ بنگلہ دیشی میڈیا ‘یو این بی’ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق مرزا عباس نے کہا کہ خالدہ ضیا کی بیماری فطری نہیں بلکہ ایک غیر معمولی کیفیت ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”بیگم خالدہ ضیا کی موجودہ بیماری قدرتی نہیں ہے۔ جیل میں رہتے ہوئے انہیں سلو پوائزن دیا گیا تھا، جس کے اثرات آج بھی ان کی زندگی کو خطرناک حد تک متاثر کر رہے ہیں“۔

مرزا عباس بنگلہ دیش فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے آڈیٹوریم میں ’روپوشی بنگلا فوٹوگرافی ایگزیبیشن اینڈ کمپٹیشن‘ کے انعامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ”میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ہر گھر میں خالدہ ضیا کی صحت کے لیے دعا کی جائے۔ انہیں جمہوریت، آزادی اور ملکی خودمختاری کے لیے اپنی ثابت قدمی اور غیرمتزلزل موقف کے سبب ظلم اور شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا“۔

عباس نے بتایا کہ انہوں نے جمعہ کی شب ایور کیئر اسپتال میں خالدہ ضیا سے ملاقات کی۔ ان کے مطابق ”وہ ایک ایسی لیڈر ہیں جنہیں عوام بے حد پیار کرتی ہے اور جنہوں نے جمہوریت کی جنگ ڈٹ کر لڑی۔ میں دوبارہ درخواست کرتا ہوں کہ ان کے شفایاب ہونے کے لیے دعا کی جائے“۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ ماہر معاشیات اور موجودہ عبوری حکومت کے مشیر محمد یونس کے حکم پر خالدہ ضیا کے قانونی مشیر ان کی صحت جانچنے اسپتال پہنچے تھے۔ واپس آکر انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ خالدہ ضیا کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اب تک کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔

دوسری جانب ان کے بڑے بیٹے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے فیس بک پر اپنی والدہ کے لیے ایک جذباتی پیغام تحریر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ “اس مشکل گھڑی میں میں بھی ہر بیٹے کی طرح اپنی ماں کے پیار بھرے لمس کو ترس رہا ہوں۔ لیکن بہت سے دوسروں کی طرح میرے پاس بھی اس خواہش کو پورا کرنے کی آزادی نہیں ہے“۔ طارق رحمان نے مزید کہا کہ اس حساس معاملے پر کھل کر بات کرنے کی گنجائش محدود ہے۔ ان کے مطابق “ہمارے خاندان کو امید ہے کہ جب سیاسی حقیقتیں واضح ہوں گی تو میرے وطن واپسی کے طویل اور کربناک انتظار کا خاتمہ ہو جائے گا“۔

 

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

8 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

9 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

9 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

9 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

9 hours ago