بین الاقوامی

Blinken heads to region to close ceasefire deal: حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے ،اسی جنگ بندی کیلئے پھر سے مشرقی وسطیٰ کا دورہ کررہے ہیں بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے مشرق وسطیٰ کا نواں دورہ کرنے والے اعلیٰ امریکی سفارت کار اسرائیلی قیادت سے متوقع ملاقاتوں سے قبل تل ابیب جائیں گے۔قطری دارالحکومت دوحہ میں مصر اور قطر کی ثالثی میں دو دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد انٹونی بلنکن اینڈریوز ایئر فورس بیس سے مشرق وسطی روانہ ہوئے۔امریکی حکام نے بتایا کہ انہوں نے پیش رفت کی ہے اور اسرائیل اور حماس کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے جس کے بعد قاہرہ میں آنے والے ہفتے کے آخر میں بات چیت دوبارہ شروع کی جائے گی۔امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم معاہدے پر پہنچنے کے قریب ہیں جبکہ ایک اہلکار نے بتایا کہ مذاکرات ’آخری مراحل‘ میں نہیں ہیں۔افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی روایتی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کار ایک عمل درآمد سیل قائم کر رہے ہیں تاکہ اگر یہ معاہدہ مکمل ہو جائے تو وہ تیزی سے آگے بڑھ سکیں۔

وہیں دوسری جانب حماس نے کہا کہ اس نے قطر میں اسرائیلی مذاکرات کاروں کے ساتھ امریکہ کے پیش کیے گئے جنگ بندی کے منصوبے پر دو روز مذاکرات کے بعد نئی شرائط کو مسترد کر دیا ہے ۔ثالثوں نے کہا ہے کہ دوحہ میں دو روزہ مذاکرات سنجیدہ اور تعمیری تھے ۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اختلافات دور کرنے کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد اگلے ہفتے قاہرہ میں مذاکرات کے نئے مرحلے میں جلد کوئی معاہدہ طے کرنا ہے ۔حماس کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے قطر میں مذاکرات کے بعد غزہ میں فائر بندی کی امید ایک دھوکہ ہے۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن سامی ابو زہری نے ہفتے کو خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ کہنا کہ ہم معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں ایک فریب نظر کے سوا کچھ نہیں۔ ’ہم کسی معاہدے یا حقیقی مذاکرات کا نہیں بلکہ امریکی حکم کے نفاذ کا سامنا کر رہے ہیں۔ادھر غزہ میں سول ڈیفنس اتھارٹی نے آج کہا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی فلسطینی خاندان کے 15 افراد مارے گئے۔ الزوائدہ میں ہونے والی تازہ ترین اموات کے بعد 10 ماہ میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 40,074 تک پہنچ گئی۔دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے ہی کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد مارے گئے ۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

39 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

1 hour ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

1 hour ago