بین الاقوامی

Biden administration staffers call for ceasefire: صدر بائیڈن کے آگے کنواں،پیچھے کھائی،وائٹ ہاؤس کے باہر بائیڈن انتظامیہ کے عملے کا احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

اسرائیل حماس جنگ میں امریکہ بری طرح سے پھنستا چلا جارہا ہے۔بائیدن انتظامیہ کے سامنے اس وقت آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔ کل تک جو لوگ بائیڈن کے ساتھ تھے وہ اب بائیڈن کے خلاف ہوتے چلے جارہے ہیں اور اسی سلسلے میں ایک نیا گروپ جو منظرعام پر آیا ہے وہہ بائیڈن انتظامیہ کے ملازمین کا گروپ ہے۔امریکی صدر جو  بائیڈن کی انتظامیہ کے اہلکاروں  نے وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر فسلطین کے حق میں مظاہرہ  کرتے سرکاری اہلکاروں نے ’صدر بائیڈن، آپ کا عملہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے‘ کے بینر ہاتھ میں اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین کو ماسک،غیر واضح لباس پہننےاورآفیشل فون نہ لانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ مظاہرین نے شمع بھی جلائیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مستعفی اہل کار جوش پال نے مظاہرے کی قیادت کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی دفترخارجہ کے سابق عہدیدار جوش پال جنہوں نے اسرائیل کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد فراہم کرنے کے امریکی اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ اکتوبر میں اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا، نے اس موقع پر مظاہرے کے شرکا سے خطاب کیا۔ مظاہرے کے شرکا میں زیادہ تعدادخواتین کی تھی جن میں سے بعض نے مخصوص فلسطینی ڈیزائن والا رومال ’’ کوفیہ‘‘ سرو ں پرباندھ رکھا تھا۔مظاہرے کے شرکا نے وائٹ ہائوس کے سامنے غزہ میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور پھول رکھے۔مظاہرین نےایک بینر اٹھا رکھا تھاجس پر’’صدر بائیڈن، آپ کا عملہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے‘‘ کے الفاظ تحریر تھے۔

قبل ازیں مظاہرے میں شرکت کے لئے جوبائیڈن انتظامیہ کے عملہ کو آن لائن دعوت دی گئی جس میں انہیں کہا گیا کہ وہ ماسک اور غیر واضح لباس پہن کر مظاہرے میں شریک ہوں اور اپنے سرکاری فون ساتھ نہ لے کر آئیں۔ دریں اثنا بی بی سی کے مطابق امریکا کے شہر لاس اینجلس میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے احتجاجاً ایک شاہراہ بند کر دی۔انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور تقریباً ایک گھنٹے تک ٹریفک بلاک رکھی۔مظاہرین سڑک پر کھڑے ہو گئے اور بعد میں انسانی زنجیر بنا کر بیٹھ گئے۔ کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول پولیس کے مطابق اس موقع پر تقریباً 75 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے عملے کے لوگوں کا ایک گروپ وائٹ ہاؤس کے سامنے موم بتی کی روشنیاں جلانے کے لیے جمع ہوا، اور سب نے مل کر یک پوسٹر تھام رکھا تھا جس پر لکھا تھا، صدر جو بائیڈن، آپ کا عملہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔اس دوران ایک شخص منہ پر ماسک لگائے اور ارد گرد رومال لپیٹے وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرے کے دوران  پھول چڑھاتا رہا اور موم بتیاں جلاتا رہا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

1 hour ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

2 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

3 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

3 hours ago