-بھارت ایکسپریس
تھمپو: بھوٹان کے روحانی پیشوا جے کھینپونے اپنی کتاب ‘کابم ‘ کی زبانی ترسیل کو مکمل کر لیا ہے ،یہ کتاب ان کی تعلیمات اورقول وعمل کا مجموعہ ہے۔ بدھ کے روز آتھوشو سنٹرل اسکول میں یہ تقریب منعقدکی گئی جس کا اختتام ‘سیپا مے وانگ’ پروگرام کے ساتھ ہوا۔ اس تقریب میں 10,000 سے زیادہ عقیدت مندوں کا ایک بہت بڑا ہجوم تبرکات کے حصول کے لئے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شامل ہوا۔اس دوران تقریب کا ماحول عقیدت اورتوقعات سے بھرا ہوا تھا کیونکہ کھنپو نے ‘کابم ‘میں اپنی تعلیمات کو ایک روحانی خزانہ کےطور پرخود مرتب کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران، دور درازسے آنے والے عقیدتمندوں نےجے کھنپو کی تعلیمات سے استفادہ کیا۔اس موقع پرجے کھنپونے تراشی گانگ اور تراشی یانگسی اضلاع میں دی گئی مولم چنمو کتابوں کا افتتاح کیا۔ یہ کتابیں بہت زیادہ مذہبی اہمیت رکھتی ہیں اور بھوٹانی لوگوں کے لئےعلم کے اہم ذرائع سمجھے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ جی کھنپو کی روحانی قیادت طویل عرصے سے بھوٹانی شہریوں کے لیے تحریک اور رہنمائی کا ذریعہ رہی ہے، جو عقیدت اوراحترام کے گہرے احساس کو فروغ دیتی ہے۔
ہج ہولینیس کھینپونے تراشی گانگ اورتراشی یانگسی اضلاع میں مولم چنموکی کتابوں کا اجراء بھی کیا۔ یہ مقدس کتاب مذہبی اہمیت کی حامل ہیں اوربھوٹانی لوگوں کے لئےعلم کا اہم ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔ جے کھینپو اب ایک عظیم الشان تین روزہ موئنلام چینمو کی صدارت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جو ایک دعائیہ جلسہ ہے، جوجمعرات کوآٹوشوسنٹرل اسکول میں جمعرات کوشروع ہوگا۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…