قومی

Sikkim Hosts C20 Summit On ‘Dharma’, Ecology And Media: سکم میں دھرم، ماحولیات، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پر سی-20 سربراہی اجلاس کا انعقاد

گنٹوک: ‘دھرم، ماحولیات، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ‘ کے تھیم کے ساتھ، ہفتہ کو سکم کے گنٹوک میں جی-20 ایونٹس کے حصے کے طور پر ایک روزہ سول (سی-20) اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔چنمایا مشن کے زیر اہتمام ہونے والے اس پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 9 سے زیادہ مقررین نے پریزنٹیشن پیش کی۔سکم کے گورنر لکشمن پرساد اچاریہ نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سکم قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ارون اوپریتی، چنمایا مشن کے رہائشی سرپرست سوامی مترانند جی کے علاوہ دیگر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

گورنر لکشمن پرساد اچاریہ نے اپنے خطاب میں مشورہ دیا کہ سی-20 میں ہونے والی بات چیت کو سکم کے دیہی حصوں اور مجموعی طور پر ہندوستان تک پہنچنا چاہیے۔گورنر لکشمن پرساد اچاریہ نے بتایا کہ سکم ماحولیات کی عبادت کرنے والا معاشرہ رہا ہے اورسکم کے لوگ ماحولیات سے  پوری طرح واقف ہیں ،ساتھ ہی ساتھ جنگل کے دیوتاؤں پر عقیدہ رکھتے ہیں اور ان کی پوجا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات سے متعلق جو خدشات ہیں ،ان پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے۔ نوجوان ملک اور ریاست کا مستقبل ہیں۔ ہمیں پوری دنیا کیلئے  ایک ساتھ رہنے والا سازگار ماحول تیار کرنا چاہئے۔ہمیں امید ہے کہ  سی20 اور جی-20 اس کیلئے کافی سودمند ثابت ہوگا۔

سکم قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ارون اوپریتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکم تنوع میں اتحاد کی مثال ہے، یہاں کی عوام  کیلئے سماجی، اقتصادی اور سیاسی انصاف کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔چنمایا مشن کے رہائشی سرپرست سوامی مترانند جی نے کہا، “ہندوستان قدیم ہندوستان میں جھانک رہا ہے اور پوری زمین کو ایک خاندان کے طور پر دیکھ رہا ہے نہ کہ صرف انسانوں کے طور پر۔ یہ ایک ایسے شخص کے لیے سبق ہے جو تفرقہ ڈالتا ہے۔ وہ لوگ جو عظیم بصارت رکھتے ہیں وہ وسودھیو کٹمبکم میں یقین رکھتے ہیں۔ ہم لوگوں کو کس طرح اکٹھا کرتے ہیں، اس سی-20 اجلاس سے سمجھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سکم کے سماجی کارکن لکپا مکتن اور فربا وانگڈی کو مبارکباد پیش کی گئی۔

آپ کو بتادیں کہ ایک روزہ سی-20 اجلاس کو تین سیشنز میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں ہر تھیم پر تین مقررین تھے۔ تھیم دھرم(اسپریچول) کی قیادت سوامی سواتمانند جی ، برہما کماری کے روحانی گرو بی کے سونم اور بھوٹیا کے ماہر لسانیات سیوانگ گیاتسو کے ساتھ کی۔ماحولیات کے موضوع پر دوسرے سیشن کی قیادت ماہر ماحولیات گھنشیام شرما کے ساتھ ماہر ماحولیات پریہ درشنی شریسٹھا اور بھرت کمار پردھان نے کی۔دن کا آخری سیشن ”میڈیا اور انٹرٹینمنٹ ” کے تھیم پر تھا جس کی قیادت فلمساز یوگین چوپل نے صحافی کرما پالجور اور سکم کرونیکل کے نرمل منگر کے ساتھ کی۔

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

9 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

9 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

10 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

10 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

10 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

11 hours ago